عدنان سمیع پاکستانی اینکرز پر طنز کر کے خود مذاق بن گئے


پاکستان چھوڑ کر بھارت میں جا بسنے والے عدنان سمیع خان نے وفاداری ثابت کرنے اور بھارت میں اپنا مقام بنانے کے لیے بھارتی حملے کے بعد پاکستانی ٹی وی اینکرز کا مذاق اڑا کر خود مذاق بن گئے۔ بھارتی فوج کی جانب سے 7 مئی کی علل الصبح پاکستان کے سات مختلف مقامات پر حملے کرکے عام شہریوں کو شہید کیا گیا جب کہ مسجد سمیت دیگر عام شہریوں کے مکانات کو بھی نشانہ بنایا۔بھارت کی بزدلانہ کارروائی پر پاک فوج نے کرارا جواب دیتے ہوئے دشمن کے 5 طیارے اور برگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا جب کہ بھارت نے سفید پرچم لہرا کر شکست بھی تسلیم کرلی۔بھارتی جارحیت اور حملے کے بعد جہاں انڈیا کے ہندو اداکاروں نے اپنے ملک سے وفاداری ثابت کی، وہیں پاکستان چھوڑ کر بھارت میں جا بسنے والے عدنان سمیع خان نے بھی اپنا مقام بنانے کے لیے پاکستانی ٹی وی اینکرز پر مذاق کیا۔عدنان سمیع خان نے اپنی ٹوئٹس میں سے ایک ٹوئٹ میں ’جے ہند‘ کا نعرہ لگاتے ہوئے ’آپریشن سندور‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا جب کہ دوسری ٹوئٹ میں انہوں نے پاکستانی ٹی وی اینکرز کا مذاق بھی اڑایا۔انہوں نے دوسری ٹوئٹ میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے بنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بھارتی حملے کے بعد تمام پاکستانی اینکرز کی حالت ایسی ہے۔ان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں اینکرز کو بھارتی فوجیوں کی جانب سے پسٹول کے زور پر ڈراتے دکھایا گیا تھا جب کہ پس مںظر میں دیگر بھارتی فوجی بھی وہاں کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے مذکورہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’موجودہ حالات میں تمام پاکستانی ٹی وی اینکرز کی حالت‘ ایسی ہے۔انہوں نے لکھا کہ بھارتی حملے کے بعد پاکستانی ٹی وی اینکرز قوم کو بتا رہے ہیں کہ ’سب کچھ ٹھیک ہے‘۔ان کی جانب سے پاکستانی ٹی وی اینکرز کا مذاق اڑانے پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور ان کا مذاق اڑایا کہ انہیں بھارتی شہریت کے لیے کیا کچھ کرنا پڑ رہا ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ اگر عدنان سمیع خان ایسا نہ کرتے تو شاید انہیں بھارت میں رہنے نہ دیا جائے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’کون لوگ ہیں یہ‘، بشریٰ انصاری جاوید اختر اور ارنب گوسوامی پر برس پڑیں

بھارتی فنکاروں پر پاکستانی شوبز شخصیات برہم

دفع کردیں اب ان کو۔۔ عروہ حسین نے اجے دیوگن، کاجول اور ورون دھون سمیت کئی بھارتی اداکاروں کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے

نادیہ خان نے شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیا، ویڈیو وائرل

عدنان سمیع پاکستانی اینکرز پر طنز کر کے خود مذاق بن گئے

صرف نام لینے پر لڑ پڑی۔۔ کیا عمیر وقار نے ثنا جاوید کو سَنکی کہا؟ میک اپ آرٹسٹ کا چونکا دینے والا انکشاف

بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی اداکاروں کا شدید رد عمل

مودی کی چاپلوسی میں کیا کچھ کرنا پڑ رہا ہے۔۔ عدنان سمیع نے ایک بار پھر اوقات دکھا دی ! صارفین نے بھی نہ بخشا

تم نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے۔۔ شوبز شخصیات کا بھارت کو کرارا جواب، بھارتیوں کو مرچیں لگا گیا

آئندہ جوتوں سے جاوید اختر کا استقبال کرنا چاہیے۔۔ جاوید اختر کے بیان پر نادیہ خان غصے سے پھٹ پڑیں ! ویڈیو

ثانیہ سعید کی ازدواجی زندگی کا سنسنی خیز انکشاف

نوشاد موسیقی کے ’کوہِ نور‘، جنہوں نے اپنی شادی پر موسیقار ہونے کی حقیقت چھپائی

بشریٰ انصاری کا بھارتی مصنف کو کرارا جواب

’میٹ گالا‘ میں پنجاب کی انٹری: دلجیت دوسانجھ کو اپنے انداز سے متاثر کرنے والے مہاراجہ بھوپندر سنگھ کون تھے؟

جنس سے متعلق روایتی تصورات توڑتی ’بالی وڈ مخالف‘ فلمیں: ’مرد کچھ بھی کھا لیتے ہیں بس اس میں نمک مرچ ڈال دو‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی