صرف نام لینے پر لڑ پڑی۔۔ کیا عمیر وقار نے ثنا جاوید کو سَنکی کہا؟ میک اپ آرٹسٹ کا چونکا دینے والا انکشاف


پاکستان کے نامور میک اَپ آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ، عمیر وقار، جو صفِ اول کی تمام اداکاراؤں اور ماڈلز کے ساتھ کام کر چکے ہیں، ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، لیکن اس بار وجہ کوئی میک اَپ لک یا فیشن شو نہیں، بلکہ ان کے لبوں سے ادا ہونے والے چونکا دینے والے الفاظ ہیں۔ حال ہی میں عمیر وقار نے اُشنا شاہ کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں ایک گمنام مگر انتہائی معروف اداکارہ سے جڑی ایک حیران کن کہانی سُنائی۔ عمیر وقار نے کہا، ایک مشہور اداکارہ، جو ایک وقت میں محبت میں بری طرح گرفتار تھی، نے مجھ پر اچانک غصہ نکالا۔ صرف اس لیے کہ میں نے اس کے ہونے والے شوہر کا نام لے لیا تھا۔ وہ اس قدر شدت سے محبت میں ڈوبی ہوئی تھی کہ محبوب کا نام سننا بھی اسے گوارا نہ تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جب میں نے یہ واقعہ اس اداکارہ کی ایک اور قریبی سہیلی کو بتایا، تو اس نے فوراً کہا، تم نے ضرور اس لڑکے کا نام لے لیا ہوگا، اسی لیے وہ بپھر گئی۔ اگرچہ عمیر وقار نے کسی کا نام نہیں لیا، مگر سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں زوروں پر ہیں۔ بیشتر لوگ یقین سے کہہ رہے ہیں کہ عمیر جس اداکارہ کی بات کر رہے تھے، وہ کوئی اور نہیں بلکہ ثنا جاوید ہیں، جن کے ساتھ ان کا ایک وقت میں شدید جھگڑا ہوا تھا، یہاں تک کہ بات عدالت تک جا پہنچی تھی۔ کچھ افراد یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ کیا عمیر وقار نے ان سے ان کے موجودہ شوہر شعیب ملک کا ذکر کیا تھا یا سابق شوہر عمیر جسوال کا؟ جبکہ کچھ لوگوں نے منال، صبور، سجل اور وینا ملک کے نام بھی قیاس آرائیوں میں شامل کر لیے ہیں۔ اصل حقیقت کیا ہے؟ یہ تو شاید کبھی سامنے نہ آئے، لیکن اتنا ضرور ہے کہ عمیر وقار کی یہ باتیں شوبز دنیا میں ایک بار پھر تہلکہ مچا چکی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’کون لوگ ہیں یہ‘، بشریٰ انصاری جاوید اختر اور ارنب گوسوامی پر برس پڑیں

بھارتی فنکاروں پر پاکستانی شوبز شخصیات برہم

دفع کردیں اب ان کو۔۔ عروہ حسین نے اجے دیوگن، کاجول اور ورون دھون سمیت کئی بھارتی اداکاروں کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے

نادیہ خان نے شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیا، ویڈیو وائرل

عدنان سمیع پاکستانی اینکرز پر طنز کر کے خود مذاق بن گئے

صرف نام لینے پر لڑ پڑی۔۔ کیا عمیر وقار نے ثنا جاوید کو سَنکی کہا؟ میک اپ آرٹسٹ کا چونکا دینے والا انکشاف

بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی اداکاروں کا شدید رد عمل

مودی کی چاپلوسی میں کیا کچھ کرنا پڑ رہا ہے۔۔ عدنان سمیع نے ایک بار پھر اوقات دکھا دی ! صارفین نے بھی نہ بخشا

تم نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے۔۔ شوبز شخصیات کا بھارت کو کرارا جواب، بھارتیوں کو مرچیں لگا گیا

آئندہ جوتوں سے جاوید اختر کا استقبال کرنا چاہیے۔۔ جاوید اختر کے بیان پر نادیہ خان غصے سے پھٹ پڑیں ! ویڈیو

ثانیہ سعید کی ازدواجی زندگی کا سنسنی خیز انکشاف

نوشاد موسیقی کے ’کوہِ نور‘، جنہوں نے اپنی شادی پر موسیقار ہونے کی حقیقت چھپائی

بشریٰ انصاری کا بھارتی مصنف کو کرارا جواب

’میٹ گالا‘ میں پنجاب کی انٹری: دلجیت دوسانجھ کو اپنے انداز سے متاثر کرنے والے مہاراجہ بھوپندر سنگھ کون تھے؟

جنس سے متعلق روایتی تصورات توڑتی ’بالی وڈ مخالف‘ فلمیں: ’مرد کچھ بھی کھا لیتے ہیں بس اس میں نمک مرچ ڈال دو‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی