بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی اداکاروں کا شدید رد عمل


بھارت نے اپنی فضائی حدود سے ملک کے مختلف مقامات پر رات کے اندھیرے میں میزائل داغے ہیں اور بلااشتعال بزدلانہ حملہ کیا ہے جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز مار گرائے۔ پاکستان کے فنکاروں کی جانب سے بھارتی کی بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ جو بھارتی اداکار شاہ رُخ خان کے ساتھ فلم بھی کر چکی ہیں، ماہرہ خان نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اقدام قرار دیا۔ ماہرہ کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔اداکار بلال عباس خان نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے بزدلانہ اور ذلت آمیز اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔بھارتی فلم صنم تیری قسم میں بطور مرکزی اداکارہ کام کرنے والی ماورا حسین نے پاکستان پر بھارت کے حالیہ بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔حالیہ حملوں کی روشنی میں، فرحان سعید نے پاکستان کی آزادی اور بھارت سے علیحدگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے قائداعظم کا شکریہ ادا کیا اور بھارتی اقدام کی شدید مذمت کی۔اداکارہ عروہ حسین نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازش کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے جھوٹے پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے اور کشیدگی بڑھانے پر بھارت پر شدید تنقید کی۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ جنگ نہیں ہے بلکہ ایک پڑوسی کی انا کا برتاؤ ہے جو ایک بات کو ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔منیب بٹ نے بھارت کی جانب سے حملے کے بعد ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں پر بھارت کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کو یاد دلایا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پڑوسی ملک کے اس بزدلانہ حملے کو فراموش نہیں کیا جائے گا۔بھارت میں مداحوں کی بڑی تعداد رکھنے والی اداکارہ ہانیہ عامر نے پاکستان پر بھارتی حملے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے معصوم لوگوں کی نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی اور بھارت کی اس کارروائی کو شرمناک اور ان کی بزدلی قرار دیا۔اداکار اسامہ خان نے پاکستان پر بھارت کے حملے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کشیدگی پر شدید مایوسی کا اظہار کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بھارتی فنکاروں پر پاکستانی شوبز شخصیات برہم

دفع کردیں اب ان کو۔۔ عروہ حسین نے اجے دیوگن، کاجول اور ورون دھون سمیت کئی بھارتی اداکاروں کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے

نادیہ خان نے شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیا، ویڈیو وائرل

عدنان سمیع پاکستانی اینکرز پر طنز کر کے خود مذاق بن گئے

صرف نام لینے پر لڑ پڑی۔۔ کیا عمیر وقار نے ثنا جاوید کو سَنکی کہا؟ میک اپ آرٹسٹ کا چونکا دینے والا انکشاف

بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی اداکاروں کا شدید رد عمل

مودی کی چاپلوسی میں کیا کچھ کرنا پڑ رہا ہے۔۔ عدنان سمیع نے ایک بار پھر اوقات دکھا دی ! صارفین نے بھی نہ بخشا

تم نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے۔۔ شوبز شخصیات کا بھارت کو کرارا جواب، بھارتیوں کو مرچیں لگا گیا

آئندہ جوتوں سے جاوید اختر کا استقبال کرنا چاہیے۔۔ جاوید اختر کے بیان پر نادیہ خان غصے سے پھٹ پڑیں ! ویڈیو

ثانیہ سعید کی ازدواجی زندگی کا سنسنی خیز انکشاف

نوشاد موسیقی کے ’کوہِ نور‘، جنہوں نے اپنی شادی پر موسیقار ہونے کی حقیقت چھپائی

بشریٰ انصاری کا بھارتی مصنف کو کرارا جواب

’میٹ گالا‘ میں پنجاب کی انٹری: دلجیت دوسانجھ کو اپنے انداز سے متاثر کرنے والے مہاراجہ بھوپندر سنگھ کون تھے؟

جنس سے متعلق روایتی تصورات توڑتی ’بالی وڈ مخالف‘ فلمیں: ’مرد کچھ بھی کھا لیتے ہیں بس اس میں نمک مرچ ڈال دو‘

ایسا لگا جہاز ابھی تباہ ہوجائے گا۔۔ ندا ممتاز نے جہاز میں پیش آئے خوفناک واقعے کی تفصیلات بتا دیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی