دفع کردیں اب ان کو۔۔ عروہ حسین نے اجے دیوگن، کاجول اور ورون دھون سمیت کئی بھارتی اداکاروں کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے


بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد ان کے اداکاروں کی طرف سے 'آپریشن سندور' کی حوصلہ افزائی پر ایک طرف جہاں دیگر ستاروں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا وہیں عروہ حسین نے تو بھارتی اداکاروں کو لتاڑ کے رکھ دیا۔ انہوں نے اجے دیوگن، کاجول، ورون دھون سمیت کئی بھارتی اداکاروں کی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو مخاطب کیا اور کہا، اب دفع کردیں ان بھارتی بے حس اداکاروں کو۔ پتا نہیں ایسی کون سی فلم کردی انھوں نے کہ آپ مر رہے ہیں۔ یہ مردہ انڈسٹری ہے! اس سے پہلے عروہ نے ایک اور اسٹوری انسٹاگرام شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا؛ "اس وقت میرے پروفائل پر بہت سے جاہل بھارتی بے تکی باتیں اور وہ جھوٹ بول رہے ہیں جو ان کے میڈیا نے ان کے ذہنوں میں بھر دیے ہیں، کیونکہ ان کی حکومت صرف نفرت پر پلتی ہے! ہم برسوں سے اپنے شیطانی ہمسائے کے خلاف پروپیگنڈہ وار کا سامنا کر رہے ہیں، اس لیے اب ہمیں حقیقت پہچاننے میں دیر نہیں لگتی۔ بھارت کو ہر بار پاکستان کی ایک نرم، مثبت شبیہ سے خطرہ محسوس ہوتا ہے! ہم ایک پُرامن قوم ہیں، مگر ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھو! ہم اپنے دفاع کا فن خوب جانتے ہیں۔ ہم کشمیر اور بے شمار دیگر محاذوں پر اتنا کچھ دیکھ چکے ہیں کہ اب کسی کا ڈر باقی نہیں رہا۔ ہمارے برابر ایک ایسا بدصورت اور نسل پرست ہمسایہ بستا ہے جو اپنے ہی ملک میں مذہب کی بنیاد پر لوگوں کو مار دیتا ہے — اور اب ہمارے معصوم بچوں اور عورتوں کو بھی نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت دہشت گردی کا اصل چہرہ ہے، اور دنیا اب یہ سچائی دیکھ رہی ہے۔"

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’کون لوگ ہیں یہ‘، بشریٰ انصاری جاوید اختر اور ارنب گوسوامی پر برس پڑیں

بھارتی فنکاروں پر پاکستانی شوبز شخصیات برہم

دفع کردیں اب ان کو۔۔ عروہ حسین نے اجے دیوگن، کاجول اور ورون دھون سمیت کئی بھارتی اداکاروں کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے

نادیہ خان نے شوبز شخصیات کو آڑے ہاتھوں لیا، ویڈیو وائرل

عدنان سمیع پاکستانی اینکرز پر طنز کر کے خود مذاق بن گئے

صرف نام لینے پر لڑ پڑی۔۔ کیا عمیر وقار نے ثنا جاوید کو سَنکی کہا؟ میک اپ آرٹسٹ کا چونکا دینے والا انکشاف

بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی اداکاروں کا شدید رد عمل

مودی کی چاپلوسی میں کیا کچھ کرنا پڑ رہا ہے۔۔ عدنان سمیع نے ایک بار پھر اوقات دکھا دی ! صارفین نے بھی نہ بخشا

تم نے شیر کے منہ میں ہاتھ ڈالا ہے۔۔ شوبز شخصیات کا بھارت کو کرارا جواب، بھارتیوں کو مرچیں لگا گیا

آئندہ جوتوں سے جاوید اختر کا استقبال کرنا چاہیے۔۔ جاوید اختر کے بیان پر نادیہ خان غصے سے پھٹ پڑیں ! ویڈیو

ثانیہ سعید کی ازدواجی زندگی کا سنسنی خیز انکشاف

نوشاد موسیقی کے ’کوہِ نور‘، جنہوں نے اپنی شادی پر موسیقار ہونے کی حقیقت چھپائی

بشریٰ انصاری کا بھارتی مصنف کو کرارا جواب

’میٹ گالا‘ میں پنجاب کی انٹری: دلجیت دوسانجھ کو اپنے انداز سے متاثر کرنے والے مہاراجہ بھوپندر سنگھ کون تھے؟

جنس سے متعلق روایتی تصورات توڑتی ’بالی وڈ مخالف‘ فلمیں: ’مرد کچھ بھی کھا لیتے ہیں بس اس میں نمک مرچ ڈال دو‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی