
بھکر کے علاقہ مجسٹریٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔عدالت کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف داجل چیک پوسٹ پر فائرنگ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔علی امین گنڈاپور کو آج بھکر مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں پیشی کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کے چہرے کو کپڑے سے ڈھانپ کر رکھا گیا تھا۔