
نان بائیوں نے روٹی ، نان اور پراٹھے کی قیمتوں میں اضافےکا اعلان کر دیا ۔نان بائیوں کاکہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں ملسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث قیمتوں میں اضافہ کررہے ہیں، روٹی کی قیمت 30، نان 35اور پراٹھے کی قیمت 60روپےکی جائے گی۔نان بائی ایسویشن کے مطابق ایک ہفتے میں تیسری مرتبہ آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے 20جولائی سے روٹی اور نان کی قیمت میں پانچ،5 روپے جبکہ پراٹھےکی قیمت میں 10روپے کا اضافہ کیا جائے گا۔