حمزہ خان کا اعزاز: ’سکواش ہمارے گاؤں کو وراثت میں ملی ہے‘


آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں مصر کے کھلاڑی محمد زکریا کو ہرا کر ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ جیت لی ہے حمزہ خان کا تعلق پشاور کے علاقے نوے کلے سے ہے۔ حمزہ کے ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے بعد پورے گاؤں میں جشن کا سماں ہے اور ان کے گھر میں مبارک بادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔گاؤں والے بہت خوش ہیں کیونکہ یہ ٹائٹل 37 سال بعد واپس اسی گاؤں کے پاس آیا ہے۔ نوے کلے کی  زمین سکواش کے کھیل کے لیے نہایت زرخیز ہے کیونکہ اس علاقے میں سکواش کے سات عالمی چیمپئن پیدا ہوئے جن میں محب اللہ، قمرزمان، جہانگیر خان، جان شیر خان اور ہاشم خان سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔حمزہ خان کی کامیابی پر ان کے چچا خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔ اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’حمزہ کی جیت نے پورے گاؤں کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ یہ ٹائٹل 37 سال پہلے اسی علاقے کے بیٹے جان شیر کے پاس تھا اور آج دوبارہ یہ اعزاز ہمارے پاس آیا۔‘انہوں نے کہا کہ ’سارے گاؤں اور محلے کے لوگ مبارکباد دینے کے لیے آ رہے ہیں۔ ہم بہت خوش ہیں۔ حمزہ خان کو سکواش سے عشق ہے وہ سارا سارا دن پریکٹس کرتا رہتا تھا۔ ہمارے علاقے میں کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں اگر ان کو سہولیات فراہم کی جائیں تو یقیناً ہر گھر سے حمزہ خان جیسا کھلاڑی پیدا ہوگا۔ حمزہ خان کے پاس مقابلوں کے لیے پیسے نہیں ہوتے تھے۔‘ورلڈ جونیئر چیمپئن حمزہ خان کے کزن اسد خلیل کے مطابق ’حمزہ کے پاس سہولیات نہیں تھیں، لیکن پھر بھی وہ ہمت نہیں ہارا، وہ بسوں اور رکشوں میں بیٹھ کر مقابلوں کے لیے جاتا تھا، باقی کھلاڑیوں کے مقابلے میں حمزہ کے پاس سہولیات نہ ہونے کے برابر تھیں۔‘انہوں نے کہا کہ ’حمزہ خان کو یقین تھا کہ وہ یہ ٹائٹل اپنے نام کرے گا اور آج الحمد اللہ یہ خواب سچ ثابت ہوا۔‘حمزہ خان کے کزن اسد خلیل کے مطابق ’حمزہ کے پاس سہولیات نہیں تھیں، لیکن پھر بھی وہ ہمت نہیں ہارا۔‘ (فوٹو: اردو نیوز)حمزہ خان کے کوچ نیاز زاہد گل نے اردو نیوز کو بتایا کہ اس چیمپئن شپ کے لیے حمزہ نے بہت محنت کی تھی اور وہ اس سے پہلے 13 گولڈ میڈلز جیت چکا ہے۔انہوں نے بتایا کہ برٹش جونیئر، یو ایس جونیئر اور دو مرتبہ ایشین چیمپئن شپ جیتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ اب حمزہ ورلڈ اوپن کے لیے تیاری کرے گا۔‘کوچ زاہد گل کے مطابق حمزہ نے چیمپئن شپ کے لیے کوئٹہ میں پریکٹس کی تھی اسے یقین تھا کہ وہ جیتے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حمزہ کو پاکستان آرمی کی جانب سے مکمل تعاون حاصل رہا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اگر حملہ ہو گا تو جوابی کارروائی ضرور کی جائے گیِ، پاکستانی سفیر

پاکستان اور انڈیا میں بلیک آؤٹ، ’ٹیکنالوجی کے دور میں بھی مؤثر حکمت عملی‘

’ نئی ڈیٹرنس شیلڈ،‘ پاکستان کے لیے انڈین حملے کا جواب دینا ضروری کیوں؟

ایئر ڈیفنس نے ایک اور بھارتی ہیروپ ڈرون مار گرایا

بلوچستان: ضلع چاغی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سکیورٹی اہلکار جان سے گئے

انڈیا، پاکستان کشیدگی پر تشویش ہے مگر مداخلت نہیں کر سکتے، توقع ہے جوہری جنگ نہیں ہو گی: امریکہ

سات مئی کو پاکستان نے چینی ساختہ J-10 سے دو انڈین لڑاکا طیارے مار گرائے، امریکی عہدیدار

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں ’ نیشنل ہیلتھ ایمرجنسی سینٹر’ قائم

میرے پاس ہتھیار نہیں قلم کی طاقت ہے، انور مقصود

پاکستان نے انڈیا کے پانچ طیارے گرائے جو ان سے ہضم نہیں ہو رہا: اسحاق ڈار

امریکا نے اپنے شہریوں کولائن آف کنٹرول کے قریب جانے سے روک دیا

سعوی وزیرمملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے

پاکستان نے انڈیا کے پانچ طیارے گرائے جو ان سے ہضم نہیں ہو رہے: اسحاق ڈار

بھارتی حملوں نے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا، شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو

پاک-بھارت کشیدگی، اسلام آباد کے تعلیمی ادارے 2 دن کیلئے بند

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی