’ نئی ڈیٹرنس شیلڈ،‘ پاکستان کے لیے انڈین حملے کا جواب دینا ضروری کیوں؟


گزشتہ دو روز سے پاکستان کے شہروں کی فضائی حدود میں انڈین بارود کی بُو نے دونوں ایٹمی ہمسائیوں کو ایسی جگہ کھڑا کر دیا ہے جہاں سے فوری واپسی کا سفر بظاہر مشکل دکھائی دے رہا ہے۔منگل اور بدھ کی درمیانی رات پاکستان کے اندر ہونے والے میزائل حملوں کے بعد جمعرات کی صبح بھی پاکستانیوں خاص طور پر لاہور کے باسیوں کے لیے مختلف تھی۔علی الصبح لاہور کے حساس علاقے والٹن میں ہونے والے تین یکے بعد دیگرے ہونے والے دھماکوں نے ایک نئی صورت حال سے روشناس کروایا۔پتا چلا کہ یہ انڈین ڈرون حملہ تھا۔ اور اس کے بعد پھر پاکستان کے کئی بڑے شہروں میں یہ صورت حال تھی کہ انڈین ڈرون فضاوں میں گھوم رہے تھے یا وہ خود پھٹ رہے تھے یا وہ دفاعی نظام کے ہاتھوں گر رہے تھے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دن بھر میں لگ بھگ 29 ڈرون مار گرائے گئے جبکہ ان حملوں میں تین افراد جان سے گئے اور کئی زخمی ہوئے۔ پاکستانی عوام، جو اب انڈین میزائل حملوں کا جواب دینے کا انتظار کر رہے تھے، نے سارا دن ڈرون گنتے گزارا۔اور ایسا تاثر قائم ہوا کہ کیا یہ ایک طرح کا نیو نارمل بن گیا ہے کہ انڈیا جب چاہے وہ پاکستانی شہروں میں آ موجود ہو؟کیا بنا اس نیوکلئیر ڈیٹرنس کا؟ یعنی جب دونوں ایٹمی طاقتوں نے ایٹمی دھماکے کر کے اپنے دفاع کو ’ناقابل تسخیر’ بنایا۔ کیا یہ سب اب بدل چکا ہے؟اس حوالے سے جب اردو نیوز نے مختلف دفاعی تجزیہ کاروں سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ اب یہ نئی صورت حال ’نیا ڈیٹرنس‘ تیار کرے گی۔ملیحہ لودھی جو کہ پاکستان کے سابق سفارت کار کے ساتھ ساتھ دفاعی تجزیہ کار بھی ہیں، کہتی ہیں کہ انڈیا نے پاکستان کے اندر میزائل حملے کر کے اس ڈیٹرنس کو چیلنج کر دیا ہے جو 1998 کے ایٹمی دھماکوں کے بعد قائم ہوئی تھی۔’اب یہ کوئی سوال نہیں ہے کہ نقصان کیا ہوا یا کیا نہیں۔ حملے کہاں ہوئے کہاں نہیں۔ اب سوال صرف اور صرف پاکستان کی سالمیت کے لیے یہ ہے کہ اپنا ڈیٹرنس لیول دوبارہ بحال کیا جائے۔‘ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ  اب سوال صرف اور صرف پاکستان کی سالمیت کے لیے یہ ہے کہ اپنا ڈیٹرنس لیول دوبارہ بحال کیا جائے۔ (فوٹو: ایکس)ان کا کہنا تھا کہ ’اس کے علاوہ اور کوئی دوسری صورت نہیں نظر آ رہی ہے۔ اور ڈرونز جس طرح دندنا رہے ہیں یہ وہی تاثر قائم کرتے ہیں کہ اس وقت پاکستان کو صرف اپنا دفاع واپس اس جگہ پر لے کر جانا ہے جو 6 مئی سے پہلے تھا۔‘’یقینی طور پر پاکستان جب تک پوری طاقت سے جواب نہیں دے گا تو توازن درست نہیں ہو گا۔‘کچھ ایسے ہی تاثرات ادارہ برائے بین الاقوامی تعلقات اور میڈیا ریسرچ کے سربراہ محمد مہدی کے بھی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ’وہ چھتری جس کو ہم ڈیٹرنس لیول کہتے ہیں جو آپ کو محفوظ بناتا ہے۔ اس چھتری میں چھید ہوئے ہیں اور اب اس کو دوبار درست کرنا پاکستان کی بقا کے لیے ضروری ہے۔ اس لیے پاکستان نے جو موقف اپنایا ہے وہ بڑا واضح ہے کہ جواب دینے کے لیے وقت اور جگہ کا تعین وہ خود کرے گا۔ جس کا صاف مطلب ہے کہ یہ جواب محض نقصان کی برابری نہیں ہے بلکہ اپنے دفاع کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’پاکستان جب بھی جواب دے گا تو اس وقت ہی یہ طے ہو جائے گا کہ اب آگے کی کہانی کس طرف کو جائے گی۔ اس لیے ہمیں اس وقت تک انتظار کرنا ہو گا۔ لیکن بات اب طے ہے کہ ڈیٹرنس کی اَن دیکھی شیلڈ ابھی دوبارہ سے نئے ماحول کے مطابق ٹھیک ہو گی۔ اس کے بغیر پاکستان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ باقی سارے راستے اس شیلڈ کی بحالی کے بعد نکلیں گے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

ملکی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنے والی خاتون افسر گرفتار

جنگی صورتحال، پاکستان ریلوے کی مسلح افواج کیلئے خصوصی ٹرینیں

پاکستان کی ایئرسپیس وقتاً فوقتاً بند ہونے سے حج شیڈول متاثر، 4 پروازیں منسوخ 9 تاخیر کا شکار

انڈیا کے 77 ڈرونز تباہ، وسطی پنجاب میں مزید 6 گرائے گئے: سکیورٹی ذرائع

وزارت اقتصادی امور کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہیک ہو گیا

قوم مطمئن رہے بیرونی دباؤ نہیں ہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200 فیصد تیار ہیں ، وزیر دفاع

پاکستان کی مغربی سرحد پر حملے کے انڈین دعوؤں کی سختی سے تردید

بھارت کی ایل او سی پر گولہ باری، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی پوسٹیں تباہ

پاکستان نے بھارت سے بھیجے گئے مزید 6 اسرائیلی ساختہ ڈرون تباہ کر دیے

انڈیا کی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، امریکہ میں پاکستانی سفیر

وزارت اقتصادی اُمور کے ہیک شدہ اکاؤنٹ سے قرض کی اپیل اور کراچی پورٹ کی تباہی کی خبر: ’انڈین میڈیا آؤٹ آف کنٹرول ہو چکا ہے‘

اگر حملہ ہو گا تو جوابی کارروائی ضرور کی جائے گیِ، پاکستانی سفیر

پاکستان اور انڈیا میں بلیک آؤٹ، ’ٹیکنالوجی کے دور میں بھی مؤثر حکمت عملی‘

’ نئی ڈیٹرنس شیلڈ،‘ پاکستان کے لیے انڈین حملے کا جواب دینا ضروری کیوں؟

ایئر ڈیفنس نے ایک اور بھارتی ہیروپ ڈرون مار گرایا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی