’میرا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا،‘ گووندا کی ہریانہ کے حوالے سے ٹویٹ پر وضاحت


انڈیا میں ہریانہ اور گروگرام میں ہندو مسلم فسادات کے حوالے سے اداکار گووندا کے نام سے منسوب ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی جس کے بعد انہیں دائیں بازو کی جماعتوں کے حامیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بدھ کو گووندا کے نام سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ نے گڑگاؤں (گروگرام) کی ایک ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم یہ کہاں آگئے ہیں؟ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو خود کو ہندو کہتے ہیں اور یہ ایسے کام کرتے ہیں۔‘یہ تبصرہ ایک ایسی ویڈیو پر کیا گیا تھا جس کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ مسلمانوں کی دکانوں کو آگ لگائی جا رہی ہے۔گووندا کے نام سے منسوب اکاؤنٹ سے یہ تویٹ اب ڈیلیٹ کردی گئی ہے اور صارفین کا کہنا ہے کہ انڈین اداکار نے اپنا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا ہے جس کی وجہ دائیں بازوں کی جماعتوں کے حامیوں کی طرف سے ہونے والی تنقید ہے۔Govinda tweeted about the Haryana violence, but later deactivated his account due to a barrage of right-wing trolling. pic.twitter.com/bW2RSwERmT— Satyam Patel |... (@SatyamInsights) August 2, 2023جمعرات کو گووندا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ انہی کا ہے لیکن ان کی جانب سے گروگرام یا ہریانہ کے واقعات پر کوئی ٹویٹ نہیں کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ ’برائے مہربانی اس ہریانہ والی ٹویٹ کو مجھ سے منسوب نہ کریں کیونکہ میں نے وہ کی ہی نہیں ہے بلکہ میرا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا۔‘انہوں نے کہا وہ برسوں سے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو استعمال ہی نہیں کر رہے اور نہ ہی ان کی ٹیم کی جانب سے فسادات کے حوالے سے کوئی ٹویٹ کی گئی ہے۔انہوں نے انڈیا میں اگلے سال ہونے الیکشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’ہو سکتا ہے کہ الیکشن کا دور چلنے والا ہے تو کسی نے سوچ لیا ہو کہ میں کہیں کسی پارٹی کے لیے کھڑا نہ ہوجاؤں۔‘    View this post on Instagram           A post shared by Govinda (@govinda_herono1)انڈین اداکار کے مطابق وہ کبھی سوشل میڈیا پر سیاست پر بات نہیں کرتے۔خیال رہے کہ پیر کو ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان تشدد کا آغاز ہریانہ کے ضلع نوح میں ایک ہندو قوم پرست گروپ کے جلوس کے دوران ہوا جس میں چار افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے تھے، جبکہ کئی درجنوں گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی تھی۔جس کے بعد ہندوؤں کے ہجوم نے گروگرام اور سوہنا سمیت دیگر قریبی شہروں میں واقع مسلمانوں کی دکانوں اور عبادتگاہوں کو نذرآتش کر دیا۔ چوتھے روز بھی ریاست میں کشیدگی کی فضا برقرار ہے جبکہ جمعرات کو پیرا ملٹری فورسز نے ضلع نوح میں فلیگ مارچ کیا۔ تمام علاقوں میں پیرا ملٹری فورس کے اہلکار تعینات کر یے گئے ہیں۔ مرکزی پیراملٹری فورسز کی 14 کمپنیوں کو دیگر ریاستوں سے طلب کیا گیا ہے جبکہ ہریانہ پولیس کی21 کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔ ضلع میں کرفیو کے نفاذ کے باعث لوگوں اپنے گھروں تک محدود ہیں اور سڑکیں سنسان ہیں تاہم گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چار نئے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ گزشتہ چار دنوں میں تشدد کے واقعات میں کل 83 مقدمات درج ہوئے اور 165 افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ثانیہ سعید کی ازدواجی زندگی کا سنسنی خیز انکشاف

نوشاد موسیقی کے ’کوہِ نور‘، جنہوں نے اپنی شادی پر موسیقار ہونے کی حقیقت چھپائی

بشریٰ انصاری کا بھارتی مصنف کو کرارا جواب

’میٹ گالا‘ میں پنجاب کی انٹری: دلجیت دوسانجھ کو اپنے انداز سے متاثر کرنے والے مہاراجہ بھوپندر سنگھ کون تھے؟

جنس سے متعلق روایتی تصورات توڑتی ’بالی وڈ مخالف‘ فلمیں: ’مرد کچھ بھی کھا لیتے ہیں بس اس میں نمک مرچ ڈال دو‘

ایسا لگا جہاز ابھی تباہ ہوجائے گا۔۔ ندا ممتاز نے جہاز میں پیش آئے خوفناک واقعے کی تفصیلات بتا دیں

اسلام نے 4 شادیاں فرض نہیں کیں بلکہ۔۔ فیصل قریشی کا دو ٹوک جواب سن کر مداح سراہے بغیر نہ رہ سکے

مرنے کے قریب ہو لیکن باز نہیں آرہے۔۔ بشریٰ انصاری نے جاوید اختر کے بخیے ادھیڑ کر رکھ دیے ! ویڈیو

منیب بٹ کی شادیوں پر کھانا ضائع کرنے والوں کیلئے سخت تلقین

رحما زمان کی فیروزخان کی تعریف پر اداکار کا انوکھا رد عمل

بھارتی انتہا پسندی پر فیصل قریشی کا سخت بیان

’بالی وُڈ نہایت مصنوعی جگہ ہے‘، عرفان خان کے بیٹے بابل خان کا روتے ہوئے ’انکشافات‘

شوہر کو بچپن سے جانتی تھی لیکن۔۔ ثانیہ سعید پہلی بار اپنی طلاق کے بارے میں بول اٹھیں

سالے کی شادی میں کھانا ضائع ہوتا دیکھ کر بلبلا اٹھے۔۔ منیب بٹ نے ویڈیو بنا کر شادی میں آئے مہمانوں کے لتے لے ڈالے ! دیکھیں

ملکو جب نوٹ لے کر گئے تو کیا دھوکا ہوا؟ شادی میں نچھاور ہونے والے نوٹوں کی حقیقت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی