10 سالہ سارہ شریف کے قتل کا معمہ: بچی کے جاننے والوں نے پاکستان کے لیے ٹکٹس بُک کروائے تھے


BBCبرطانیہ میں قتل ہونے والی 10 سالہ سارہ شریف کے ’جاننے والے‘ تین افراد نے پاکستان کے یکطرفہ ٹکٹس بک کروائے تھے اور اُن کی لاش ملنے کے ایک دن پہلے وہ برطانیہ سے نکل گئے تھے۔10 اگست کو سارہ شریف کی لاش سرے کاؤنٹی کے ایک قصبے ووکنگ میں اُن کے گھر سے ملی۔بی بی سی نے قصبے کے ایک ٹریول ایجنٹ سے بات کی جنھوں نے بتایا کہ وہ سارہ کے جاننے والوں نے اُن سے رابطہ کیا تھا اور انھیں بتایا تھا کہ انھیں 5 بچوں اور 3 بالغ افراد کے لیے ٹکٹس کی بکنگ کروانی ہے۔برطانوی پولیس ان تین افراد سے بات کرنا چاہ رہی ہے جنھوں نے 9 اگست کو برطانیہ چھوڑا اور وہ سارہ کو جانتے تھے۔ پولیس نے اب تک ان افراد کے نام عام نہیں کیے۔سرے پولیس نے سارہ کی لاش ملنے کے بعد قتل کی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ٹریول ایجنٹ نے بی بی سی کو ٹکٹس لینے والے فرد کی نشاندہی کی ہے جس کے بارے میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی ان سے ٹکٹس بُک کرتے رہے ہیں۔بی بی سی نے پاکستانی پولیس سے اس معاملے پر رابطہ کیا ہے جنھوں نے بتایا ہے کہ اس کیس پر برطانوی حکام نے اب تک ان سے باضابطہ رابطہ نہیں کیا ہے۔سارہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم منگل کو ہونا تھا لیکن ابھی تک بچی کی موت کی وجہ کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی۔’دا سن‘ اخبار سے بات کرتے ہوئے سارہ کی والدہ نے اپنی بیٹی کی موت پر غم کا اظہار کیا اور بتایا کہ انھیں یقین نہیں ہو رہا کہ ان کی بیٹی اب زندہ نہیں ہے۔اولگا شریف (بچی کی والدہ) کی سارہ کے والد سے طلاق ہو گئی تھی اور فی الحال بچی کی کسٹڈی والد کے پاس تھی۔انھوں نے انٹرویو میں کہا کہ ان کی زندگی اب ’کبھی پہلے جیسی نہیں ہو سکتی۔‘انھوں نے بتایا کہ ’میری بیٹی ایک کمال لڑکی تھی جو ابھی بہت چھوٹی تھی۔ میں اسے واپس لانے کے لیے کچھ نہیں کر سکتی لہذا میں صرف اس اچھے وقت کو یاد کر سکتی ہوں جو میں نے اس کے ساتھ گزارا۔‘گھر کے بالکل سامنے رہنے والے ایک پڑوسی نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ چھ بچوں کے ساتھ ایک پاکستانی خاندان چھ ماہ سے بھی کم عرصے سے اس گھر میں مقیم رہا تھا۔ایک اور پڑوسی نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ ’بچی عموماً اپنے چھوٹے بھائی بہنوں اور خاص طور پر سب سے چھوٹے بچے کی دیکھ بھال میں مدد کرتی نظر آتی تھی۔‘’تمام کمیونٹی صدمے کی حالت میں ہے‘PA Mediaاس قتل پر مقامی کمیونیٹیز میں سخت تفتیش پائی جا رہی ہے اور ان کی جانب سے صدمے کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔سرے کی مقامی شاہ جہاں مسجد کے امام حافظ ہاشمی نے کہا کہ وہ اس واقعے کے بعد سے سو نہیں پا رہے۔انھوں نے بی بی سی ریڈیو کو بتایا کہ ’ہم بے حد صدمے اور افسوس میں ہیں، یقین نہیں آتا کہ ایسی معصوم بچی کے ساتھ بھی ایسا کچھ ہو سکتا ہے۔‘ان کے مطابق ’ہمیں علم نہیں کہ اس کی موت کن حالات میں ہوئی، اس لیے ہم اس بچی کی روح کے سکون کے لیے دعا گو ہیں۔ ہماری دعا ہے کہ ہم ان کی موت کے بارے میں حقائق جاننے میں کامیاب ہو جائیں تاکہ اس پیاری بچی کی روح کو سکون مل سکے۔‘بچی کی موت کے بارے میں مسجد سے ایک سرکاری بیان بھی جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ ’بچی کی المناک موت سے دل صدمے اور گہرے غم سے بوجھل ہے، جس کی گزشتہ ہفتے جان لے لی گئی۔‘بیان میں مزید کہا گیا کہ ’مشکل اور آزمائش کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں اور تعزیت بچی اور ان کے چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔‘ایک مقامی چرچ ’سینٹ میری دی ورجن‘ گزشتہ جمعے سے کمیونٹی کے اراکین کے لیے کھولا گیا ہے جہاں بچی کی دعائے مغفرت کے لیے لوگ آ رہے ہیں اور ان کے لیے پھولوں کے نذرانے بھی رکھے جا رہے ہیں۔پچھلے ہفتے اس پراپرٹی میں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی۔ بچی کے قتل کی باضابطہ شناخت ابھی باقی ہے اور تفتیش کار اب بھی اس پراپرٹی پر موجود ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

باہمی مفاہمت کے بغیر کوئی نئی نہر تعمیر نہیں کی جائے گی: مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ

پہلگام حملہ اور کشیدگی: پاکستان اور انڈیا کے تنازع میں چین کس کا ساتھ دے گا؟

یوکرین جنگ: ’تین دن کی عارضی جنگ بندی‘ سے پوتن کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں؟

انڈیا میں 16 پاکستانی یوٹیوب چینلز پر پابندی: ’شاید مودی سرکار صرف ایک ہی طرف کا بیانیہ سننا چاہتی ہے‘

دریائے سندھ پر نہروں کا معاملہ: قومی شاہراہوں پر دھرنوں سے ’اربوں روپے کا نقصان‘، پیپلز پارٹی پر تنقید اور مظاہرین سے اپیلیں

امیگریشن پالیسی، مہنگائی اور ہاؤسنگ کا بحران: ’کینیڈا کے انتخابات ملک میں تارکینِ وطن کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے‘

ویٹیکن میں کارڈینلز کا اجلاس سات مئی کو: نئے پوپ کا انتخاب کیسے ہوتا ہے اور یہ فیصلہ کون کرتا ہے؟

پہلگام واقعہ کے بعد چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔ بھارت کو کیا تنبیہہ کی؟

حسین الشیخ: دس سال اسرائیلی جیلوں میں رہنے والے فلسطینی رہنما جو محمود عباس کی جگہ لے سکتے ہیں

انڈیا اور پاکستان کی بڑھتی کشیدگی سے پریشان سرحدی دیہات کے کسان: ’نہیں معلوم اگلی فصل لگانے کی اجازت ملے گی یا نہیں‘

وراٹ کوہلی کی ’اورینج کیپ‘: ’18ویں آئی پی ایل میں 18 نمبر جرسی والا سب کو پیچھے چھوڑ رہا ہے‘

گرمیوں میں کھیرے کا رائتہ کیوں کھانا چاہیئے؟ جانیں اس لذیذ رائتے کو بنانے کا آسان طریقہ اور 5 زبردست فائدے

صرف ایک کیلا 1800 روپے کا۔۔ دنیا کا یہ مہنگا ترین ایئر پورٹ کس ملک میں موجود ہے؟ دلچسپ ویڈیوز

سونے کی قیمت میں مزید کمی۔۔ جانیں 1 تولہ سونا سستا ہو کتنے کا ملنے لگا؟

پہلگام حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں: چین

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی