پرائیویٹ سکولوں کیجانب سے رجسٹریشن نہ کروانے پر مالی نقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن میں تیزی لانے کا حکم دے دیا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق صوبہ بھر سمیت صوبائی دارالحکومت میں غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولوں کے باعث قومی خزانے کو سالانہ کروڑوں کا نقصان ہونے لگا۔ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا، صوبہ بھر میں ہزاروں پرائیوٹ سکولز بغیر رجسٹریشن کے چل رہے ہیں۔جولائی تا اکتوبر: موٹر سائیکلوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 22 فیصد اضافہ ریکارڈبتایا گیا کہ سکولز رجسٹرڈ نہ ہونے کے باعث رجسٹریشن فیس اور ٹیکسسز کا نقصان ہو رہا ہے، محکمہ تعلیم کے قانون کے مطابق بغیر رجسٹریشن سکول کھولنا قانون کیخلاف ہےسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو رجسٹریشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی، ایک ماہ کے اندر اندر غیر رجسٹرڈ سکولوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے اورغیر رجسٹرڈ سکولوں کو فوری رجسٹریشن دی جائے۔