پی ٹی آئی کا احتجاج، اہم شاہراہیں بند، اسلام آباد سیل


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آج وفاقی دارالحکومت میں احتجاج کے باعث پنجاب کی اہم شاہراہیں بند کر دی گئیں۔ جبکہ اسلام آباد کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے بانی کی رہائی کیلئے آج 24 نومبر کو فیصلہ کن احتجاج کا اعلان کیا۔ اور کارکنان سے کسی بھی صورت میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کسی بھی صورت میں اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کر دیا۔ وہ صوابی سے روانہ ہونے والے قافلے کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے۔علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وہ ہر طرح کی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے۔ اور اپنے مطالبات کی منظوری تک ڈی چوک پر دھرنا دیں گے۔یہ بھی پڑھیں: عدالتی حکم کے پابند ہیں، جلوس اور دھرنے کی اجازت نہیں دے سکتے،محسن نقوی کا بیرسٹر گوہر سے اہم رابطہبانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے تمام رہنماؤں کو قافلوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ کوئی بھی عذر قبول نہیں کیا جائے گا۔ جو رہنما اسلام آباد نہیں پہنچے گا وہ اپنے آپ کو پی ٹی آئی سے فارغ سمجھے۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کردیا گیا۔ جبکہ موٹرویز کو دو روز قبل ہی بند کر دیا گیا تھا۔اسلام آباد اور پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے اور مظاہرین سے سختی سے نمٹنے کا حکم ہے۔دوسری جانب نیکٹا نے تحریک انصاف کے احتجاج میں ممکنہ دہشتگردی کا بھی الرٹ جاری کر دیا۔ جس میں کہا گیا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔ اور وہ پی ٹی آئی کے احتجاج کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لائیو: پنجاب کے لوگ فساد پی ٹی آئی کے فساد کا حصہ نہیں بنیں گے، عظمیٰ بخاری

لائیو: پنجاب کے لوگ پی ٹی آئی کے فساد کا حصہ نہیں بنیں گے، عظمیٰ بخاری

تحریک انصاف کے ایم این ایز زین قریشی ، عامر ڈوگر اور معین ریاض گرفتار

پی ٹی آئی لیڈر شپ آج ورک فرام ہوم کرے گی، عظمی بخاری

کوئٹہ سے روانہ ہونے والی ٹرینیں احتجاجاً روک دی گئیں

ملک کو کنٹینرستان بنا دیا ، چچا بھتیجی لاشیں گرانا چاہتے ہیں ، بیرسٹر سیف

کرم میں ہیلی کاپٹر پر فائرنگ ، حکومتی وفد محفوظ رہا

اسلام آباد میں پولیس کا کومبنگ آپریشن، 300 پی ٹی آئی کارکنان گرفتار

پی ٹی آئی احتجاج: اسلام آباد چاروں اطراف سے سیل

یہ لوگ لشکر لے کر آ رہے ہيں تو حکومت بھی ویسے ہی مقابلہ کرے گی: خواجہ آصف

لائیو: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ڈیٹا انٹرنیٹ بند

بشری ٰ بی بی کی طبیعت ناساز ، احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی

مختلف شہروں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر ، شہریوں کو شدید مشکلات

اسلام آباد میں سرچ آپریشن، پی ٹی آئی کے 300 سے زائد کارکنان گرفتار

پی ٹی آئی کا احتجاج، اہم شاہراہیں بند، اسلام آباد سیل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی