سلمان اکرم راجہ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے استعفی دے دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی احتجاج کے بعد مسلسل تنقید کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے استعفی دیا۔رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ سلمان اکرم راجہ کو لاہور سے قافلہ لے کر اسلام آباد جانے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی، راستے بند ہونے کے بعد سلمان اکرم راجا کی جانب سے لاہور میں ہی احتجاج کا پلان بنایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ لاہور میں بھی ورکرز کو نکالنے میں ناکام رہے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ ہم پر اعتراض کیا کہ ہم احتجاج میں اسلام آباد کیوں نہیں پہنچے، دیکھیے، ہم لاہور میں ملے، میں پورا دن لاہور شہر کی سڑکوں پر رہا، وہاں یہ عالم تھا کہ اگر 10، 20 یا 30 لوگ بھی اکٹھے ہوتے تو ان پر لاٹھیاں برسائی جاتی تھیں، ان کو گرفتار کیا جاتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا حق تھا کہ ہم ایک جگہ اکٹھے ہوتے اور اسلام آباد جاتے لیکن تمام راستوں کو بند کر دیا گیا تھا، جس تعداد میں لوگ نکلنا چاہتے اور اسلام آباد میں احتجاج کرنا چاہتے تھے وہ ممکن نہیں تھا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میرے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ میں شعبدہ بازی کروں، اور ڈی چوک پر جا کر اپنی تصویریں کھنچواؤں، میرے لیے یہ مناسب نہیں تھا، میں ہمیشہ سچائی کے ساتھ آپ کے سامنے آؤں گا، جو میں کر سکتا ہوں وہ بیان کر دوں اور جو نہیں کرسکتا وہ بھی بیان کر دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو کسی کے لیے لاہور سے باہر نکلنا ممکن نہیں تھا، 25 اور 26 کو بھی یہی صورتحال تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کیلئے کوئی بھی رہنما کیوں نہیں گیا؟

سکیورٹی خطرات: امریکہ نے شہریوں کو پشاور کے سرینا ہوٹل جانے سے منع کر دیا

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ صاحبزادہ حامد رضا کور کمیٹی سے مستعفی

وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج لگانے کی حمایت کردی

پی ٹی آئی پر فوری طور پر پابندی لگانے کی قرارداد اسمبلی پیش

گورنر کو ہمدردی ہے تو پیپلز پارٹی چھوڑ کر پی ٹی آئی جوائن کر لیں: عظمٰی بخاری

مغربی ہوائوں کا سسٹم بلوچستان میں داخل

ملک بھر میں بارشوں میں 50 فیصد کے قریب کمی

سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرام راجہ پارٹی عہدے سے مستعفی

سلمان اکرم راجہ نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

امریکی ارکانِ کانگریس عمران خان کے لیے کچھ نہیں کر سکتے، احسن اقبال

سٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم: نفسیاتی حد اور 100 انڈیکس کی اصطلاحات کیا ہیں؟

احتجاج ختم، معمولات زندگی بحال لیکن انٹرنیٹ معمول پر نہ آ سکا

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی