’والد کی طرح قتل کر دیا جائے گا‘، بابا صدیقی کے بیٹے کو دھمکیاں


پچھلے برس قتل ہونے والے انڈین سیاست دان بابا صدیقی کے بیٹے کو بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق بابا صدیقی کے بیٹے ذیشان صدیقی انڈین ریاست مہاراشٹر کی اسمبلی کے سابق رکن ہیں۔ذیشان صدیقی نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’پچھلے تین روز سے مجھے مسلسل ای میلز موصول ہو رہی ہیں، جن میں کہا جاتا ہے کہ اگر آپ نے 10 کروڑ روپے ادا نہ کیے تو والد کی طرح قتل کر دیا جائے گا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ای میل بھیجنے والے نے خود کو ڈی کمپنی کا رکن ظاہر کیا اور پولیس کو مطلع نہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔ تاہم ذیشان صدیقی نے پولیس سے رابطہ کر لیا جس کے بعد پولیس نے ابتدائی طور پر دھمکی اور بھتہ مانگنے کی دفعات کے تحت تفتیش شروع کر دی ہے۔66 سالہ بابا صدیقی کو 12 اکتوبر 2024 میں اس وقت تین افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جب وہ ممبئی کے علاقے باندرہ میں ذیشان صدیقی کے دفتر کی عمارت سے باہر آ رہے تھے۔ پچھلے چھ ماہ کے دوران ذیشان صدیقی کو جان سے مارنے کی کئی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں اور خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھمکیاں دینے والوں کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہے جو اس سے قبل ان کے والد کے قتل میں بھی ملوث ہے۔پچھلے برس نوائڈا سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیٹو آرٹسٹ محمد طیب کو ذیشان صدیقی کو واٹس ایپ پر پیغامات بھیجنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بشنوئی گینگ کے ارکان کو ایسے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے سنا ہے جس میں وہ ڈرون کے ذریعے اداکار سلمان خان اور ذیشان صدیقی کو نشانہ بنانے کی بات کر رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھمکیاں دینے والے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے (فوٹو: ہندوستان ٹائمز) اس نے مبینہ طور پر یہ بھی بتایا کہ گینگ کے ارکان ان کے آس پاس موجود بھی رہے، تاہم بعدازاں حکام کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وہ غلط معلومات فراہم کر کے پیسے بٹورنے کی کوشش کر رہا تھا۔اسی مہینے ہی ان کو ایک اور واٹس ایپ میسج بھجوایا گیا جو کہ اعظم محمد مصطفیٰ نامی شخص کی جانب سے تھا اور اس نے ذیشان صدیقی اور سلمان خان سے دو کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔بعدازاں معلوم ہوا کہ وہ ایک بے روزگار شخص تھا اور ذیشان صدیقی کو بھجوائے گئے دھمکی آمیز پیغامات کی کوریج کو دیکھ کر اسے بھی پیسے کمانے کے لیے یہی خیال آیا، اس شخص کو چند روز بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔بابا صدیقی کے قتل کے بعد ان کے بیٹے ذیشان صدیقی کی سکیورٹی کافی سخت کر دی گئی تھی اور ان کو حفاظت کی ’وائی‘ کیٹگری دی گئی، جو کہ حکومت کی جانب سے ان افراد کو دی جاتی ہے جن کو جان کا خطرہ درپیش ہو۔پولیس کمشنر نیمیت گویال کا کہنا ہے کہ ذیشان صدیقی کو ملنے والی دھمکی کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پہلگام واقعہ: انڈیا نے بھی پاکستانی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

پاکستانی فضائی حدود کی بندش: انڈین ایئرلائنز کو ماہانہ 10 ارب 13 کروڑ روپے کا نقصان

بھارتی شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کے بعد ایک اور اعلیٰ عہدے دار کی تنزلی

’پوپ بننا چاہوں گا‘، صدر ٹرمپ کے ’سینس آف ہیومر‘ پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

پاکستان پر حملہ کیا تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی، خالصتان رہنما

جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

بھارت پر جنگی جنون سوار، سرحدی دیہات خالی کروا لیے

گرپتونت سنگھ پنوں کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

حج کے لیے ’کوٹہ سسٹم‘: پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک یہ کیسے طے کرتے ہیں کہ کون حج کرے گا اور کسے انتظار کرنا ہو گا؟

پہلگام حملہ: ’کشیدگی میں اضافہ نہ کریں‘، امریکہ کا انڈیا اور پاکستان پر زور

امریکہ میں غیرملکی طلبہ کی قانونی حیثیت ختم کرنے کی نئی پالیسی، ہزاروں نام شامل

نریندر مودی نے انڈین افواج کو ہدف اور وقت کے انتخاب کی مکمل آزادی دے دی: رپورٹ

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈ پا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئے

ساتھیوں کا دھوکہ، فرار سے انکار اور سرد بنکر: ہٹلر کے آخری لمحات اور سوویت یونین کی چال

کپڑوں سے خوفناک بیماری کیسے ہوگئی؟ مشہور ٹک ٹاکر کی وہ عام غلطی جو ہم بھی جانے انجانے میں کر بیٹھتے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی