جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب


مودی سرکار کی ایک اور مکاری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئی، جب پہلگام حملے کے نام پر رچائے گئے ڈرامے میں جعلی، مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ خاکوں کے ذریعے جھوٹا بیانیہ گھڑنے کی کوشش کی گئی۔ بھارت کی جانب سے جاری کیے گئے مبینہ دہشتگردوں کے اسکیچز دراصل AI ٹولز سے بنائے گئے فرضی چہرے تھے، جنہیں انسانی ہاتھ کی بجائے کمپیوٹر الگورتھمز نے تشکیل دیا۔ ان خاکوں کی یکسانیت اور بے جان تاثرات نے خود ہی ان کے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا۔ذرائع کے مطابق، تمام خاکے ایک ہی طرز پر بنائے گئے ہیں، جن میں نہ تو کسی مخصوص شناخت کی جھلک نظر آتی ہے اور نہ ہی انسانی خاکہ نگاری کی باریکی۔ ماہرین نے ان سکیچز کو فوری طور پر مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ قرار دیا، جس کے بعد بھارتی میڈیا کا پھیلایا گیا پروپیگنڈا زمین بوس ہو گیا۔پہلگام حملے کے نام پر بھارت نے نہ صرف خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی، بلکہ عالمی برادری کو بھی گمراہ کرنے کی مہم چلائی۔ تاہم، جب کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کیا جا سکا، اور AI سے تیار کردہ جعلی چہرے ہی بنیاد بنے، تو یہ ڈرامہ بُری طرح فلاپ ہو گیا۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مودی سرکار کی ایک منظم مگر ناکام پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، جو نہ صرف پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے گھڑی گئی، بلکہ خطے میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش بھی تھی۔دنیا اب بھارتی میڈیا اور سرکاری بیانیے کی حقیقت جان چکی ہے، فرضی خاکے، بے بنیاد دعوے، اور فلمی انداز کی کہانی سب کچھ اب بے نقاب ہو چکا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’پوپ بننا چاہوں گا‘، صدر ٹرمپ کے ’سینس آف ہیومر‘ پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

پاکستان پر حملہ کیا تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی، خالصتان رہنما

جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

بھارت پر جنگی جنون سوار، سرحدی دیہات خالی کروا لیے

گرپتونت سنگھ پنوں کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

حج کے لیے ’کوٹہ سسٹم‘: پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک یہ کیسے طے کرتے ہیں کہ کون حج کرے گا اور کسے انتظار کرنا ہو گا؟

پہلگام حملہ: ’کشیدگی میں اضافہ نہ کریں‘، امریکہ کا انڈیا اور پاکستان پر زور

امریکہ میں غیرملکی طلبہ کی قانونی حیثیت ختم کرنے کی نئی پالیسی، ہزاروں نام شامل

نریندر مودی نے انڈین افواج کو ہدف اور وقت کے انتخاب کی مکمل آزادی دے دی: رپورٹ

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈ پا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئے

ساتھیوں کا دھوکہ، فرار سے انکار اور سرد بنکر: ہٹلر کے آخری لمحات اور سوویت یونین کی چال

کپڑوں سے خوفناک بیماری کیسے ہوگئی؟ مشہور ٹک ٹاکر کی وہ عام غلطی جو ہم بھی جانے انجانے میں کر بیٹھتے ہیں

حاملہ عورت کی خواہش جو دنیا بھر میں چھا گئی۔۔ جانیں یہ چاکلیٹ مہنگائی کی وجہ کیوں بن رہی ہے؟

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے نصف سے زائد سیاحتی مقامات بند، سکیورٹی سخت

پہلگام حملہ: انڈین فورسز کو ہدف اور وقت کے انتخاب کی مکمل آزادی ہے: وزیراعظم نریندر مودی انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک سکیورٹی اجلاس میں کہا ہے کہ مسلح افواج کو پہلگام حملے کے جواب میں طریق کار، ہدف اور وقت کی انتخاب کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ انڈی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی