پہلگام حملہ: ’کشیدگی میں اضافہ نہ کریں‘، امریکہ کا انڈیا اور پاکستان پر زور


امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کا کہنا ہے کہ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے امریکی حکومت پاکستان اور انڈیا دونوں سے رابطے کر رہی ہے۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے انھیں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور انڈیا سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور دونوں ممالک سے پر زور دیا جا رہا ہے کہ وہ کشیدگی نہ بڑھائیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو پاکستان اور انڈیا کے وزرائے خارجہ سے آج یا کل بات کریں گے۔’کشمیر کی صورتحال پر پاکستان اور انڈیا دونوں فریقین سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور ان سے کہا جا رہا ہے کہ کشیدگی میں اضافہ نہ کریں۔‘انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ دیگر رہنماؤں اور وزرا خارجہ کی بھی حوصلہ افزائی کررہے ہیں کہ وہ بھی اس مسئلے پر پاکستان اور انڈیا سے رابطہ کریں۔ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ اس معاملے پر روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر خارجہ پاکستان اور انڈیا میں اپنے ہم منصب سے براہ راست بات کر رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان اور انڈیا کی حکومتوں سے نہ صرف وزیر خارجہ کی سطح پر بلکہ کئی سطح پر رابطہ ہے اور فریقین سے کہا جا رہا ہے کہ وہ ذمہ دارانہ حل نکالیں کیونکہ دنیا یہ صورتحال دیکھ رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت سب سے اہم یہ ہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کی بات چیت کا نتیجہ نکلے۔اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ واشنگٹن پاکستان اور انڈیا کے ساتھ رابطے میں ہے اور صورت حال کا ’ذمہ دارانہ حل‘ ڈھونڈنے پر زور دیا ہے۔ انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد سے دونوں پڑوسی ممالک میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور جنگ کے خدشات بھی ظاہر کیے جا رہے ہیں۔انڈیا کی جانب سے حملے کا الزام پاکستان پر لگایا گیا جبکہ پاکستان نے اس کو مسترد کرتے ہوئے غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’پوپ بننا چاہوں گا‘، صدر ٹرمپ کے ’سینس آف ہیومر‘ پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

پاکستان پر حملہ کیا تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی، خالصتان رہنما

جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

بھارت پر جنگی جنون سوار، سرحدی دیہات خالی کروا لیے

گرپتونت سنگھ پنوں کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

حج کے لیے ’کوٹہ سسٹم‘: پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک یہ کیسے طے کرتے ہیں کہ کون حج کرے گا اور کسے انتظار کرنا ہو گا؟

پہلگام حملہ: ’کشیدگی میں اضافہ نہ کریں‘، امریکہ کا انڈیا اور پاکستان پر زور

امریکہ میں غیرملکی طلبہ کی قانونی حیثیت ختم کرنے کی نئی پالیسی، ہزاروں نام شامل

نریندر مودی نے انڈین افواج کو ہدف اور وقت کے انتخاب کی مکمل آزادی دے دی: رپورٹ

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈ پا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئے

ساتھیوں کا دھوکہ، فرار سے انکار اور سرد بنکر: ہٹلر کے آخری لمحات اور سوویت یونین کی چال

کپڑوں سے خوفناک بیماری کیسے ہوگئی؟ مشہور ٹک ٹاکر کی وہ عام غلطی جو ہم بھی جانے انجانے میں کر بیٹھتے ہیں

حاملہ عورت کی خواہش جو دنیا بھر میں چھا گئی۔۔ جانیں یہ چاکلیٹ مہنگائی کی وجہ کیوں بن رہی ہے؟

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے نصف سے زائد سیاحتی مقامات بند، سکیورٹی سخت

پہلگام حملہ: انڈین فورسز کو ہدف اور وقت کے انتخاب کی مکمل آزادی ہے: وزیراعظم نریندر مودی انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک سکیورٹی اجلاس میں کہا ہے کہ مسلح افواج کو پہلگام حملے کے جواب میں طریق کار، ہدف اور وقت کی انتخاب کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ انڈی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی