گرپتونت سنگھ پنوں کا پاکستان سے بڑا مطالبہ


سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خالصتان (بھارتی پنجاب) کی علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کی حمایت کرے، خالصتان کو ایک ملک کے طور پر تسلیم کرے، ہم وعدہ کرتے ہیں کہ بھارت کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔ ایک انٹرویو میں گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے میں ہندو مذہب کے لوگوں کو جان بوجھ کر مارا، تاہم اس کا مقصد مودی سرکار کی جانب سے بہار میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ہے، پہلے بھی انہوں نے الیکشن میں 400 سے زائد سیٹوں کا نعرہ لگایا، لیکن 200 نشستیں لینا بھی مشکل ہوگیا تھا، جتنی بار بھی امریکا کا کوئی صدر اور نائب صدر بھارت آتا ہے، تو یہ پراکسی وار شروع کر دیتے ہیں، اور الزام پاکستان پر لگا دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ 1965 یا 1971 نہیں ہے، ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں، بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، ہمارے گرونانک صاحب کی جائے پیدائش (پاکستان) ہے، آج پاکستان کی حکومت یو این کی سیکیورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن کی حیثیت سے موجود ہے، انہیں خالصتان کے بطور آزاد ریاست کے لیے ریفرنڈم کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم سر عام کہتا ہے کہ ہم نے بنگلہ دیش بنوایا تھا، بھارتی حکومت ہی بلوچستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، اب آپ کو اور کیا ثبوت چاہئیں؟، آپ کو بھی یاد رکھنا ہوگا کہ اس وقت پاکستان خطرے میں ہے، آپ کو بھی اپنے دفاع میں اقدامات کرنے ہوں گے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی بھارتی فوج میں سکھ اہلکاروں کو آگاہ کر چکے ہیں کہ پاکستان آپ کا دشمن نہیں، بلکہ بھارت ہے، جس نے دربار سنگھ پر 1984 میں حملہ کیا اور آپ کی نسل کشی کی، 1984 سے 1995 تک ہزاروں سکھ بچے قتل کیے جاتے رہے، آپ نے پاکستان پر حملے میں شامل نہیں ہونا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

’پوپ بننا چاہوں گا‘، صدر ٹرمپ کے ’سینس آف ہیومر‘ پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

پاکستان پر حملہ کیا تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی، خالصتان رہنما

جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

بھارت پر جنگی جنون سوار، سرحدی دیہات خالی کروا لیے

گرپتونت سنگھ پنوں کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

حج کے لیے ’کوٹہ سسٹم‘: پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک یہ کیسے طے کرتے ہیں کہ کون حج کرے گا اور کسے انتظار کرنا ہو گا؟

پہلگام حملہ: ’کشیدگی میں اضافہ نہ کریں‘، امریکہ کا انڈیا اور پاکستان پر زور

امریکہ میں غیرملکی طلبہ کی قانونی حیثیت ختم کرنے کی نئی پالیسی، ہزاروں نام شامل

نریندر مودی نے انڈین افواج کو ہدف اور وقت کے انتخاب کی مکمل آزادی دے دی: رپورٹ

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈ پا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئے

ساتھیوں کا دھوکہ، فرار سے انکار اور سرد بنکر: ہٹلر کے آخری لمحات اور سوویت یونین کی چال

کپڑوں سے خوفناک بیماری کیسے ہوگئی؟ مشہور ٹک ٹاکر کی وہ عام غلطی جو ہم بھی جانے انجانے میں کر بیٹھتے ہیں

حاملہ عورت کی خواہش جو دنیا بھر میں چھا گئی۔۔ جانیں یہ چاکلیٹ مہنگائی کی وجہ کیوں بن رہی ہے؟

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر کے نصف سے زائد سیاحتی مقامات بند، سکیورٹی سخت

پہلگام حملہ: انڈین فورسز کو ہدف اور وقت کے انتخاب کی مکمل آزادی ہے: وزیراعظم نریندر مودی انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے ایک سکیورٹی اجلاس میں کہا ہے کہ مسلح افواج کو پہلگام حملے کے جواب میں طریق کار، ہدف اور وقت کی انتخاب کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ انڈی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی