سیما حیدر کو لینے کے دینے پڑ گئے۔۔ بھارت چھوڑنے کا حکم ملنے کے بعد مودی اور یوگی کی منتیں کرنے پر مجبور


"میں پاکستان کی بیٹی تھی، اب بھارت کی بہو ہوں۔ مجھے یہیں رہنے دیا جائے، میں واپس نہیں جانا چاہتی۔" سیما حیدر نے نم آنکھوں اور لرزتی آواز میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے یہ جذباتی اپیل کی ہے، جس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ پاکستان کے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی سیما، جو نیپال کے راستے غیرقانونی طور پر بھارت پہنچیں اور بھارتی نوجوان سچن مینا سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، اب نئی دہلی کے سخت فیصلوں کے باعث اپنے مستقبل کو لے کر شدید فکر مند ہیں۔ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے پاکستانی شہریوں کی ویزہ سہولیات معطل کر دی ہیں، جس کے بعد سیما کو ملک بدری کا ڈر لاحق ہو گیا ہے۔ سیما نے دعویٰ کیا کہ شادی کے بعد انہوں نے ہندو مذہب اپنا لیا ہے اور اب وہ ایک وفادار بھارتی شہری کی طرح زندگی گزارنا چاہتی ہیں۔ ان کے وکیل اے پی سنگھ کا کہنا ہے کہ چونکہ سیما نے بھارتی شہری سچن مینا سے شادی کی ہے اور ان کی ایک بیٹی "بھارتی مینا" بھی پیدا ہو چکی ہے، اس لیے ان کی شناخت اب بھارت سے جڑ چکی ہے، اور ویزہ پابندیوں کا اطلاق ان پر نہیں ہونا چاہیے۔ دوسری جانب، حکومت ہند نے پاکستانی ویزوں کو 27 اپریل سے منسوخ قرار دے دیا ہے، اور تمام پاکستانیوں کو میعاد ختم ہونے سے قبل ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا ہے، البتہ میڈیکل ویزوں کو 29 اپریل تک کی مہلت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ سیما اور سچن کی دوستی 2019 میں ایک آن لائن گیم کے ذریعے پروان چڑھی تھی۔ سیما نے 2023 میں اپنے چار بچوں سمیت پاکستان چھوڑ کر سچن کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کی تھی۔ دونوں اب گریٹر نوئیڈا میں مقیم ہیں، مگر موجودہ صورت حال نے سیما کی دنیا میں بے یقینی بھر دی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پہلگام واقعہ: انڈیا نے بھی پاکستانی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں

پاکستانی فضائی حدود کی بندش: انڈین ایئرلائنز کو ماہانہ 10 ارب 13 کروڑ روپے کا نقصان

بھارتی شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کے بعد ایک اور اعلیٰ عہدے دار کی تنزلی

’پوپ بننا چاہوں گا‘، صدر ٹرمپ کے ’سینس آف ہیومر‘ پر سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

پاکستان پر حملہ کیا تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی، خالصتان رہنما

جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

بھارت پر جنگی جنون سوار، سرحدی دیہات خالی کروا لیے

گرپتونت سنگھ پنوں کا پاکستان سے بڑا مطالبہ

حج کے لیے ’کوٹہ سسٹم‘: پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک یہ کیسے طے کرتے ہیں کہ کون حج کرے گا اور کسے انتظار کرنا ہو گا؟

پہلگام حملہ: ’کشیدگی میں اضافہ نہ کریں‘، امریکہ کا انڈیا اور پاکستان پر زور

امریکہ میں غیرملکی طلبہ کی قانونی حیثیت ختم کرنے کی نئی پالیسی، ہزاروں نام شامل

نریندر مودی نے انڈین افواج کو ہدف اور وقت کے انتخاب کی مکمل آزادی دے دی: رپورٹ

کم کارڈیشیئن اور ’گرینڈ پا ڈکیت‘: لاعلمی میں معروف شخصیت کو لوٹنے والے یونس جو فرار ہوتے ہوئے زیورات سڑک پر گرا گئے

ساتھیوں کا دھوکہ، فرار سے انکار اور سرد بنکر: ہٹلر کے آخری لمحات اور سوویت یونین کی چال

کپڑوں سے خوفناک بیماری کیسے ہوگئی؟ مشہور ٹک ٹاکر کی وہ عام غلطی جو ہم بھی جانے انجانے میں کر بیٹھتے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی