یمنی حوثیوں کا اسرائیلی ائیرپورٹ پرمیزائل حملہ


یمنی حوثیوں کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل اسرائیل کے مرکزی بن گوریون انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے احاطے میں آ گرا۔ عرب میڈیا کے مطابق میزائل گرنے کے نتیجے میں ائیر پورٹ کی ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا اور فضائی آمدورفت عارضی طور پر معطل کر دی گئی، حملے میں 8 افراد زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کی صبح داغے گئے میزائل کو روکنے کی متعدد کوششوں کے باوجود اسرائیلی دفاعی نظام اسے تباہ کرنے میں ناکام رہا۔حوثیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے اس حملے کے بعد ائیرلائنز کو خبردار کیا ہے کہ بن گوریون ائیرپورٹ اب فضائی سفر کے لیے محفوظ نہیں رہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بیلسٹک میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور امریکی اور اسرائیلی فضائی دفاعی نظام اسے گرانے میں ناکام رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میزائل حملے کے نتیجے میں 30 لاکھ سے زائد اسرائیلی میزائل حملوں سے بچاؤ کے لیے بنائے گئے شیلٹرز میں پناہ لینے میں مجبور ہوئے جبکہ ایک گھنٹے سے زائد وقت تک بن گوریون ائیرپورٹ بھی بند رہا۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب یمن میں امریکی فوج کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر بمباری جاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں فوجی ٹرک گہری کھائی میں گر کر تباہ، تین اہلکار ہلاک

پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئرلائنز کو اربوں کا نقصان

یمنی حوثیوں کا اسرائیلی ائیرپورٹ پرمیزائل حملہ

صدارتی محل کا دروازہ توڑنے والا ٹینک اور اجتماعی قبرستان: جب امریکہ کو ویتنام میں شکست تسلیم کر کے اپنی فوجیں نکالنی پڑیں

پاکستانی خاتون سے شادی چھپانے پر انڈین ریزرو پولیس کا اہلکار برطرف

مودی کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب، کانگریس رہنما نے حقیقت کھول دی

بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے: روس

برطانوی پولیس نے ’دہشت گردی کے شبے میں‘ پانچ افراد گرفتار کر لیے

جنگل کی سیر کرتے ہائیکرز کے ہاتھ کروڑوں کی مالیت کا خزانہ لگ گیا

مقبولیت میں کمی کے بعد حیرت انگیز واپسی، انتھونی البانیز جو آسٹریلیا میں دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے

پراسرار بیماری کا شکار نوجوان، جو ٹھنڈے کو گرم اور گرم کو ٹھنڈا محسوس کرتا ہے

سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کی پیشکش کردی

ولادیمیر پوتن کی جنگ بندی کی پیشکش پر یوکرین کا جواب مبہم ہے: روس

دوسری مدت کیلئے آسٹریلوی وزیراعظم نے میدان مار لیا

بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے آسٹریلوی وزیراعظم البانیز کی عام انتخابات میں جیت

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی