کرکٹ کی بہتری کیلئے اہم پلان تیار کر لیا گیا


ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے اہم پلان پیش کردیا۔ ذرائع کے مطابق پلان قومی کرکٹ ٹیموں، شاہینز ، ایمرجنگ اور ایج گروپس ٹیموں کے لیے تیار کیا گیا ہے جسے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے منظوری کے لیے پیش کیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پلان کے تحت بائیومکینکس لیب کو مقامی یونیورسٹی سےنیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور منتقل کرنےکا پلان ہے، کرکٹرز کو جدید آلات اور سافٹ وئیرز کے ساتھ ٹریننگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد اور سیالکوٹ کے ہائی پرفارمنس سینٹرز کو بھی آباد کرنے کا منصوبہ ہے، سیالکوٹ میں انڈر 13 اور انڈر15 ایج گروپس کے کھلاڑیوں کے پروگرامز ہونگے جب کہ فیصل آباد میں انڈر 17 ایج گروپ کےکھلاڑیوں کے طویل ٹریننگ پروگرام ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں 30 سے 35 کرکٹرز کی ٹریننگ قومی ٹیم کی بنچ اسٹرنتھ کے لیے ہو گی جب کہ ملتان میں انڈر 19 اور کراچی میں ویمن کرکٹرز کے سینٹرز ہوں گے۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سیریز کی ابھی سے تیاری کے لیے بھی پلان تیار کر لیا گیا ہے، ریڈ بال کے لیے فوری طور پر ہیڈ کوچ مقرر نہیں کیا جا رہا جب کہ ریڈ بال ہیڈ کوچ کے لیے مصباح الحق سمیت کئی نام زیر غور ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

کون ہو گا قومی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان؟

کرکٹ کی بہتری کیلئے اہم پلان تیار کر لیا گیا

پی ایس ایل، بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر

5 ماہ سے سخت محنت کر رہا ہوں۔۔ فخرِ پاکستان ارشد ندیم اب کون سے بڑے مقابلے کی تیاری میں مصروف ہیں؟

مائیک ہیسن کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری مل گئی

شعیب ملک مینٹور شپ سے فارغ، سابق کرکٹر کا اہم بیان

’ٹیمیں 6، خوف 0‘، پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا نیا شیڈول جاری

2 ہفتے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کی مینٹور شپ سے استعفیٰ دے چکا تھا، شعیب ملک

مائیک ہیسن وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

مائیک ہیسن وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ، عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر

’ٹیمیں 6، خوف 0‘، پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کی تاریخوں کا اعلان

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، ’ایک شاندار دور کا اختتام‘

آئی پی ایل کھلاڑی بھارت واپس آنے پر کترانے لگے، ڈیوڈ وارنر کی کراچی واپسی کی تیاری

انڈیا اور پاکستان میں سیز فائر کے بعد کرکٹ سرگرمیاں بحال: آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے بقیہ میچز 17 مئی سے کھیلے جائیں گے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی