کون ہو گا قومی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان؟


پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی پر قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کو قیادت سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے قومی ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ نائب کپتان سعود شکیل کو کپتانی سپرد کی جاسکتی ہے، جس کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جلد کردے گا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ تقریباً حتمی شکل اختیار کرچکا ہے۔قیادت میں تبدیلی اِیسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ مصباح الحق کو ٹیسٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ بنایا جارہا ہے تاہم بورڈ نے تاحال تصدیق نہیں کی ہے۔شان مسعود کو نومبر 2023 میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم انکی قیادت میں خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں ہوسکے، البتہ ہوم گراؤنڈ پر پہلی بار بنگلادیش کیخلاف بدترین شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔اِن کی کپتانی میں پاکستان نے 12 ٹیسٹ میچ کھیلے، جن میں سے صرف 3 جیتے اور 9 میں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ اسی طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ سائیکل 2023-25 میں پاکستان کا سفر مایوس کن رہا اور 9ویں پوزیشن حاصل کی۔شان کی مسلسل ناقص پرفارمنس اور غیر مؤثر حکمت عملی نے سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ میں تشویش پیدا کردی تھی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

کون ہو گا قومی ٹیسٹ ٹیم کا نیا کپتان؟

کرکٹ کی بہتری کیلئے اہم پلان تیار کر لیا گیا

پی ایس ایل، بقیہ میچز کے ٹکٹوں کی تفصیلات کا اعلان

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر مائیک ہیسن پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر

5 ماہ سے سخت محنت کر رہا ہوں۔۔ فخرِ پاکستان ارشد ندیم اب کون سے بڑے مقابلے کی تیاری میں مصروف ہیں؟

مائیک ہیسن کو پی سی بی میں اہم ذمہ داری مل گئی

شعیب ملک مینٹور شپ سے فارغ، سابق کرکٹر کا اہم بیان

’ٹیمیں 6، خوف 0‘، پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کا نیا شیڈول جاری

2 ہفتے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کی مینٹور شپ سے استعفیٰ دے چکا تھا، شعیب ملک

مائیک ہیسن وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

مائیک ہیسن وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ، عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس مقرر

’ٹیمیں 6، خوف 0‘، پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کی تاریخوں کا اعلان

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، ’ایک شاندار دور کا اختتام‘

آئی پی ایل کھلاڑی بھارت واپس آنے پر کترانے لگے، ڈیوڈ وارنر کی کراچی واپسی کی تیاری

انڈیا اور پاکستان میں سیز فائر کے بعد کرکٹ سرگرمیاں بحال: آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے بقیہ میچز 17 مئی سے کھیلے جائیں گے

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی