
سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عیدالاضحیٰ سے متعلق حکم جاری کرتے ہوئے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔ عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے شہریوں کو کہا ہے کہ وہ منگل 29 ذوالقعد کو ذوالحج کا چاند دیکھیں۔ رپورٹس کے مطابق اگر 27 مئی کو چاند نظر آیا تو ذوالحج کا آغاز 28 مئی سے ہوجائے گا اور اس صورت میں عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہوگی۔ اگر منگل کو چاند نظر نہیں آیا تو یکم ذوالحج جمعرات کو ہوگا اورعیدالاضحیٰ کا پہلا دن ہفتہ 7 جون کو ہوگا۔سعودی سپریم کورٹ نے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو براہ راست یا دوربین سے چاند نظر آئے تو قریبی عدالت سے رجوع کریں اور اپنی گواہی دے دیں یا قریبی مرکز سے رابطہ کریں تاکہ وہاں سے عدالت پہنچنے کے لیے مدد فراہم کی جائے گی۔دوسری جانب قطر نے اس سال عید الاضحی پر پانچ دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ خلیجی ملک میں، تہوار کے لیے عام تعطیلات ذوالحجہ کی نویں تاریخ سے شروع ہوں گی جسے یومِ عرفہ کے بھی کہا جاتا ہے جو اسلام کا مقدس ترین دن ہے۔ قطر میں سرکاری تعطیل 9 ذی الحجہ سے 13 ذوالحجہ کے اختتام تک ہو گی تاہم چاند نظر آنے کے بعد اس میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔عیدالفطر گزر گئی اب عیدالاضحیٰ کب ہوگی اس سے متعلق پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں ساتھ ہی اس موقع پر چھٹیوں کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ ماہرین فلکیات کی جانب سے اب تک متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں عیدالاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی ہو چکی ہے۔ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق یو اے ای میں ذی الحج کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے اور اگر یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو عیدالاضحیٰ جمعہ 6 جون کو ہونے کا امکان ہے۔ یو اے ا ی میں ہر سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر یوم عرفہ سمیت چار چھٹیاں ہوتی ہے۔ تو اگر ماہرین فلکیات کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو امارات میں جمعرات 5 جون سے (9 ذی الحج) سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔