کامِک بُک میں سونامی کی پیش گوئی، سیاح جاپان جانے سے ہچکچانے لگے


جاپان میں شائع ہونے والی ایک کامِک بُک میں رواں سال جولائی میں سونامی کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد سے سیا ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔امریکی ٹیلی ویژن چینل سی این این کے مطابق جاپانی مصنف ریو تاتسکی کی اس کتاب کا نام ’دی فیوچر آئی سا‘ ہے۔ 2021 کے ایڈیشن میں انہوں نے پیش گوئی کی تھی کہ 5 جولائی 2025 کو جنوبی جاپان کے سمندر کی تہہ میں زلزلہ آئے گا اور سونامی کی صورتحال پید ہو گی۔جاپان اور ہانگ کانگ کے ماہرین نفسیات نے سوشل میڈیا پر وارننگ جاری کی کہ سیاح جاپان سے دور رہیں۔یہ کہانی ٹک ٹاک پر بھی گردش کر رہی ہے اور کچھ پوسٹرز میں لکھا ہے کہ اس مصنف کی مارچ 2011 میں جاپان میں زلزلے اور سونامی کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی تھی۔ہانگ کانگ کی ایک ٹریول ایجنسی نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایسٹر کے موقع پر جاپان کے لیے بکنگ کم ہوئیں اور رجحان جاری رہنے کا امکان ہے۔ہانگ کانگ کی ایک اور ٹریول ایجنسی کے مطابق اس پیش گوئی سے سیاحوں کی ترجیحات میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔تاہم جاپان کے ایک ٹریول گروپ ’اِن سائیڈ ٹریول‘ سے منسلک جیمز مُنڈے نے کہا ہے کہ بکنگ پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ ’یہ بات سوشل میڈیا پر آئی لیکن برطانیہ اور آسٹریلیا سے جاپان آنے والے ہمارے سیاحوں پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔ بلکہ ہمارے پاس اس موسم سرما میں معمول سے زیادہ سیاح آئے ہیں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ’جاپان کے محل وقوع اور جیولوجیکل صورتحال کو دیکھا جائے تو یہاں زلزلہ آنا معمول کی بات ہے۔ اور جاپان میں اس صورتحال سے نمٹنے کے کافی انتظامات ہیں۔‘جاپانی اخبار مائینچی شمبن نے لکھا کہ 70 سالہ مصنف نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو اعصاب پر سوار نہ کریں اور ماہرین کی رائے پر عمل کریں۔جاپان کے ڈیزاسٹر پریوینشن ڈویژن نے کہا ہے کہ اس بات کی پیش گوئی کرنا مشکل ہے کہ زلزلہ کب اور کہاں آئے گا، یہ کہیں بھی اور کسی بھی وقت آ سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

پٹواری رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے پر نوٹ نگل گیا، پولیس کو الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کا انتظار

انڈین معیشت کی سالانہ ترقی چار سال کی کم ترین سطح 6.5 فیصد پر

پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی رہنما نے آخر اعتراف کر لیا

بھارت کی سفارت کاری کولمبیا میں بری طرح ناکام ہوگی، ششی تھرور

صدر ٹرمپ کا ٹیرف پر عدالت سے عارضی ریلیف پر خوشی کا اظہار

بھارت نے آخراعتراف کر لیا ، پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی

فرانس کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق اہم پیشرفت

شدید گرمی اور فریضہ حج کی ادائیگی، سعودی حکام کے غیر معمولی انتظامات

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں کب ہوں گی؟

یونیورسٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پریشان

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ عوام کیلئے خوشخبری آگئی

ملائیشیا کا اہم فیصلہ: بھارت کی پروازوں پر پابندی عائد

مودی نے پورے گاؤں کو یورینیم کی بھینٹ چڑھا دیا۔۔ ایٹمی طاقت کے بے قابو ہونے سے لوگوں کا کیا حال ہوا؟

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کردیے، ترجمان وائٹ ہاؤس

مودی کو جنگی جنون مہنگا پڑ گیا، ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے رافیل کی تباہی سے متعلق جواب مانگ لیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی