مودی کو جنگی جنون مہنگا پڑ گیا، ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ نے رافیل کی تباہی سے متعلق جواب مانگ لیا


بھارتی ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے پاکستان کے ساتھ جنگ میں رافیل طیاروں کی تباہی پر نریندر مودی سے جواب مانگ لیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کی مجرمانہ خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ نریندر مودی 140 کروڑ بھارتی عوام کو بتائیں کہ پاکستانی فوج نے بھارت کے کتنے رافیل طیارے مار گرائے تھے؟انہوں نے سوال اٹھایا کہ نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ جنگ میں جانے سے قبل آل پارٹی میٹنگ بلائی تھی تو مسلح تصادم کو ختم کرنے سے پہلے ایسا کیوں نہیں کیا؟’سکندرآباد چھاؤنی کے سپاہیوں نے جنگ میں حصہ لیا، تلنگانہ میں تیار ہونے والے جنگی طیاروں نے ہمارے ملک کی عزت کو برقرار رکھا۔ نریندر مودی کے لائے ہوئے رافیل طیارے کو پاکستان نے مار گرایا۔کتنے رافیل طیارے مار گرائے اس پر کوئی بحث نہیں ہے۔‘وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے نے الزام لگایا کہ کروڑ روپے کے ٹھیکے مودی کے قریبی لوگوں کو دیے گئے جنہوں نے پھر رافیل طیارے خریدے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سینئر قائدین ملکارجن کھرگے، سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور میناکشی نٹراجن نے صرف ایک بات کہی کہ جب قومی سلامتی کی بات آتی ہے تو سب کو اکٹھا ہونا چاہیے اور اسی کے مطابق این ڈی اے حکومت کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان کے ساتھ لڑائی کے دوران اس کے ساتھ کھڑی رہے گی۔’چار دن کی جنگ کے بعد ہمیں نہیں معلوم کہ کس نے کس کو دھمکی دی اور کس نے کس کے آگے جان دے دی۔ جنگ روک کر وزیر اعظم نے 140 کروڑ بھارتیوں کی عزت نفس مجروح کی۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

افغانستان کا پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات میں مثبت پیش رفت کا خیرمقدم

پاک چین وزرا خارجہ ملاقات، ساتھ مل کرچلنے کا اعادہ

چین ایشیا میں فوجی طاقت استعمال کرنے کی ’تیاری‘ کر رہا ہے: امریکہ

پاکستان کا چھ طیارے مار گرانے کا دعویٰ، اہم یہ ہے کہ گرے کیوں: انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف

امریکی ویزے پر پابندی: غیر ملکی طلبہ کن متبادل ممالک میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں؟

بھارتی فوج نے لڑاکا طیاروں کے گرنے کی تصدیق کر دی

بی جے پی رہنما رنبیر سنگھ پٹھانیا نے جنگی ناکامی کا ذمہ دار فوج کا قرار دے دیا

بی جے پی نے جنگی ناکامی کا ذمہ دار فوج کا قرار دے دیا

گلیشیئر سے گاؤں کی تباہی کے بعد سوئٹزرلینڈ کی وادی میں سیلاب کا خطرہ

پاکستان میں میزائل حملے کے بعد کولمبیا کا تعزیتی بیان جس پر انڈین وفد نے مایوسی ظاہر کی

تجارتی مذاکرات، پاکستانی وفد آئندہ ہفتے امریکہ کے دورے پر آئے گا: صدر ٹرمپ

پاکستانی نمائندے آئندہ ہفتے ٹیرف سے متعلق ڈیل کرنے آرہے ہیں، صدر ٹرمپ

پاک بھارت کشیدگی تباہی کا باعث بن سکتی تھی، ہم نے دونوں کو جنگ سے روکا: صدر ٹرمپ

اہلیہ سے تھپڑ کھانے پرصدر ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو انوکھا مشورہ

غیر ملکی دورے پر اہلیہ سے تھپڑ کھانے پرصدر ٹرمپ کا فرانسیسی صدر کو انوکھا مشورہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی