گونو جھا: بہار کا ایک دانا شخص جس کی چوروں سے کبھی نہ بنی


آپ نے ملا نصیر الدین، شيخ چلی، بیربل اور تینالی راما جیسے زیرک اور ہوشیار لوگوں کا ذکر کہیں نہ کہیں سنا ہوگا جو اپنی عقل کی کھاتے تھے اور جو ان کے دشمن ہوتے وہ اپنی منہ کی کھاتے۔اسی طرح کا ایک کردار عہد وسطی میں بہار کے متھلا علاقے میں ہوا کرتا تھا جس نے اپنی عقل و فراست سے دربار تک رسائی حاصل کر لی تھی۔شیخ چلی اور ملا نصیر الدین کی طرح ان کے لطیفے بہت مشہور ہیں اور آج بھی متھلا کے علاقے کی فوک کہانیوں کا حصہ ہیں۔ متھلا کا علاقہ موجودہ دربھنگہ مدھوبنی، سوپول اور سہرسہ کا علاقہ ہے۔ یہ ایک پسماندہ علاقہ ہے جو سیلاب زدہ علاقوں میں شمار ہوتا ہے۔اگرچہ گونو جھا مغل بادشاہ اکبر کے معروف درباری بیربل سے پہلے وجود رکھتے تھے لیکن موجودہ دور میں ان کی عقل و فراست کی وجہ سے انہیں ’بہار کا بیربل‘ کہا جاتا ہے۔گونو جھا کی بہت سی کہانیاں ہیں جو ان کے علم، عقل اور مزاح کو ظاہر کرتی ہیں۔ ایک کہانی میں گونو جھا ایک سوداگر سے بغیر بیج کے درخت کے بارے میں بات کرتے ہیں، جو ایک چیلنج بن جاتا ہے۔ انہوں نے سوداگر سے کہا کہ درخت درحقیقت بغیر بیج کے اگ سکتا ہے، اگر اسے صحیح طریقے سے کاشت کیا جائے۔ چنانچہ قلمی درخت اس کی مثال ہیں اور شاخوں کو کاٹ کر اگر اسے مٹی میں رکھا جائے تو ان میں کونپل آ جاتے ہیں۔گونو جھا کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں لیکن اگر نام کے اعتبار سے دیکھا جائے تو ہندوؤں کی اعلی ترین ذات برہمن سے تعلق رکھتے تھے لیکن سادہ زندگی بسر کرتے تھے۔ان کی کہانیوں میں ان کی بیوی ایک اہم کردار ادا کرتی ہے اور وہ چوروں کو سبق سکھانے کا وسیلہ بنتی ہے۔وہ متھلا کے راجہ ہری سنگھ کے دور کے بتائے جاتے ہیں۔ ایک فوک کہانی میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ راجہ نے ایک بار یہ اعلان کیا کہ جو شخص ان کی ریاست میں علمی و عقلی مباحثے میں فاتح ہوگا اسے سو ایکڑ زمین عطا کی جائے گی۔گونو جھا کے گاؤں کے لوگ جو ان کی فراست  اور عقل و دانش کے قائل تھے انہوں نے گونو جھا سے اس میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔ ہر عقل مند کی طرح وہ اس طرح کے کسی مقابلے سے بچنا چاہتے تھے لیکن گاؤں والوں نے اسے عزت کا مسئلہ بنا دیا تو با دل ناخواستہ گونو جھا نے شرکت اور مباحثے میں کامیاب ٹھہرے۔گونو جھا کے گاؤں پہنچنے سے پہلے ان کی کامیابی کی خبر پہنچ چکی تھی (فوٹو: ایورنڈ)راجہ نے اپنے قول کے مطابق انھیں زمین عطا کی لیکن درباریوں نے خیانت کی کوشش کی لیکن پھر بھی ایک علاقے میں زرخیز زمین عطا کی گئی جو زمانے سے بے کاشت پڑی تھی۔گونو جھا کے گاؤں پہنچنے سے پہلے ان کی کامیابی کی خبر پہنچ چکی تھی۔ جو چور ان کی خاطر پریشان رہتے تھے انہوں نے یہ طے کیا کہ جو انعامات گونو جھا کو ملے ہوں گے وہ اڑا لیں گے۔جب تین چار دن بعد شام گئے گونو جھا گھر پہنچے تو ان کی بیوی نے پوچھا کہ وہ اتنے دنوں سے کہاں غائب تھے۔ گونو جھا نے پہلے تو پانی مانگا پھر دہی چیوڑا کھانے کے بعد بتایا کہ راجہ کے خزانے کی تلاش میں سرگرداں تھے۔بیوی نے پوچھا کہ کچھ پتا چلا تو گونو جھا نے کہا کہ ہاں پتہ چل گیا ہے کل جا کر زمین کی کھدائی کروں گا تو مل جائے گا۔ چور بھی ان کے گھر کی دیوار کے ساتھ کان لگائے تھے۔ بیوی نے پوچھا آخر کون سی جگہ پر ہے خزانہ تو گونو جھا نے بہت حیلے حوالے کے بعد بتایا کہ وہ جو ان کی زمین بغیر کاشت کے زمانے سے پڑی اسی میں خزانہ گڑا ہے۔اتنا سننا تھا کہ سارے چور اس زمین کی طرف بھاگے اور رات بھر چاروں جانب کھدائی کی لیکن انہیں کچھ ہاتھ نہ لگا۔ صبح جب پو پھٹنے لگی تو انہیں اندازہ ہو گیا کہ گونو جھا نے انہیں چوٹ دے دی ہے۔ جب وہ جانے لگے تو دیکھا کہ گونو جھا اس کھیت کی آڑ پر کھڑے مسکرا رہے ہیں۔پھر کہا جاتا ہے کہ اس زمین نے دولت کے خزانے الٹ دیے اور وہاں ہر سال اچھی فصل ہونے لگی اتنی اچھی فصل کہ گونو جھا کے غربت کے دن جاتے رہے۔اسی طرح ایک بار اچھی کاشت کے بعد انہوں ایک رات محسوس کیا کہ چور ان کے گھر کے آس پاس ہیں۔ انہوں نے اپنی بیوی سے کہا کہ ’کیا زمانہ آ گیا ہے، قیمتوں کو آگ لگ گئی ہے۔‘گونو جھا پر 15 اگست 2014 کو ایک فلم بھوجپوری میں ریلیز ہوئی (فوٹو: سٹوری ویور)ان کی اہلیہ نے پوچھا کہ کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پتہ ہے کہ آج کل چاندی سونے سے مہنگے تو بھوسے ہو گئے ہیں۔ کل بھوسے بازار لے جا کر فروخت کر دیں گے۔ اور بیوی سے کہنے لگے کہ ایک بوری دس دس روپے کی ہو گئی ہے۔رات میں ان کے تمام بھوسے چوری ہو گئے۔ دن میں وہ سادہ وردی والے پولیس کے ساتھ بازار پہنچے اور بھوسے کے بھاؤ پوچھنے لگے۔ ایک جگہ پہنچے اور پوچھا کہ بھوسے کیا بھاؤ دو گے تو اس نے کہا کہ دس کی ایک بوری۔ گونو جھا نے کہا کہ ’ابھی کی قیمت بتاؤ رات کی قیمت نہیں۔‘ چور پکڑا گیا اور گونو جھا نے اپنے بھوسے مفت میں بازار تک پہنچوائے اور اسے فروخت کیے۔اسی طرح ایک بار گونو جھا نے دیکھ لیا کہ ایک چور ان کے گھر میں داخل ہو گيا ہے تو انہوں نے اپنی بیوی سے کھاتے ہوئے باتیں شروع کیں۔ اور کہا کہ کل میں مچھلی لے کر آؤں گا تو تم اس کی کتنی کٹیا بناؤ گی (یعنی کتنے حصے کروگی)۔ بیوی نے جواب دیا پانچ، پھر گونو جھا نے پوچھا کہ کتنے تم کھاؤ گی اور کتنے مجھے دو گی تو بیوی نے کہا کہ آپ کو تین کٹیا اور میں دو۔گونو جھا نے چیخنا شروع کر دیا۔ اور کہا کہ تم مجھے تین کیوں دو گی؟ کیا میں پیٹو ہوں؟ بیوی نے  سہم کر کہا کہ آپ کو دو کٹیا دوں گی اور خود تین لوں گی۔ اس بات پر گونو جھا اور بھی بھڑک اٹھے یہاں تک کہ بیوی کو پیٹنے لگے کہ تم مجھ سے زیادہ کیسے لے سکتی ہو۔گونو جھا نے گھر کو سر پر اٹھا لیا اس دوران چور ڈر سے الماری کے مزید پیچھے چھپ گیا۔ گونو جھا نے پھر وہی سوال کیا تو بیوی نے روتے ہوئے کہا کہ چار کٹیا بناؤں گی دو آپ کو دوں گی اور دو خود کھاؤں گی۔ گونو جھا نے مزید چیخ پکار کرنا شروع کر دیا کہ ’اب تم میری برابری کروگی۔‘ بہر حال اس قدر شور اور چیخ پکار کے نتیجے میں لوگ ان کے گھر پہنچ گئے اور دروازہ پیٹنا شروع کر دیا۔گونو جھا نے کہا کہ یہ ہمارا آپس کا معاملہ ہے۔ آپ اگر آنا چاہتے ہیں تو گنتی کر کے اندر آئیں۔ چار پانچ بڑے لوگ گھر میں داخل ہوئے تو گونو جھا نے پوچھا کہ ہم یہاں کتنے لوگ ہیں؟ایک نے گنتی کی اور کہا کہ ہم سات لوگ ہیں۔ گونو جھا نے کہا کہ نہیں غلط جواب۔ پھر دوسرے نے گنتی کی اور کہا کہ سات ہی تو ہیں۔ بیوی نے کہا کہ وہ اسی طرح مجھے پریشان کرتے رہتے ہیں۔مدھو بنی کے اچچھیت میں درگا مندر میں گونو جھا کی ایک مورتی لگائی گئی ہے (فوٹو: وکی پیڈیا)گونو جھا نے گنتی شروع کی، ایک، دو، تین، چار، پانچ، چھ، ساتھ، اور وہ رہا الماری کے پیچھے جو ہے آٹھ۔لوگوں نے چور کو پکڑ لیا اور گونو جھا کی ادا کی ایک بار پھر ان کی اہلیہ قائل ہو گئیں لیکن کئی دنوں تک ناراض رہیں۔گونو جھا پر 15 اگست 2014 کو ایک فلم بھوجپوری میں ریلیز ہوئی ہے۔ مدھو بنی کے اچچھیت میں درگا مندر میں گونو جھا کی ایک مورتی لگائی گئی ہے جو ان کی ذہانت کو خراج تحسین ہے۔بہرحال اتنا کہا جا سکتا ہے کہ گونو جھا کی کہانیاں ان کی ذہانت اور حس مزاح کو ظاہر کرتی ہیں۔ ان کی کہانیاں آج بھی لوگوں کو متاثر کرتی ہیں اور انہیں سکھاتی ہیں کہ علم، حکمت اور مزاح کو کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ٹرمپ کی پالیسیوں کے اثرات کے درمیان ایئرلائن سربراہوں کی انڈیا میں کانفرنس

پٹواری رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے پر نوٹ نگل گیا، پولیس کو الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کا انتظار

انڈین معیشت کی سالانہ ترقی چار سال کی کم ترین سطح 6.5 فیصد پر

پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی رہنما نے آخر اعتراف کر لیا

بھارت کی سفارت کاری کولمبیا میں بری طرح ناکام ہوگی، ششی تھرور

صدر ٹرمپ کا ٹیرف پر عدالت سے عارضی ریلیف پر خوشی کا اظہار

بھارت نے آخراعتراف کر لیا ، پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، بی جے پی

فرانس کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق اہم پیشرفت

شدید گرمی اور فریضہ حج کی ادائیگی، سعودی حکام کے غیر معمولی انتظامات

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں کب ہوں گی؟

یونیورسٹیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، پاکستانیوں سمیت غیرملکی طلبہ پریشان

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں کب ہوں گی؟ عوام کیلئے خوشخبری آگئی

ملائیشیا کا اہم فیصلہ: بھارت کی پروازوں پر پابندی عائد

مودی نے پورے گاؤں کو یورینیم کی بھینٹ چڑھا دیا۔۔ ایٹمی طاقت کے بے قابو ہونے سے لوگوں کا کیا حال ہوا؟

اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کردیے، ترجمان وائٹ ہاؤس

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی