کارکنان خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں، بلاول بھٹو


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کارکنان خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پشاور میں صوبہ بچاؤ ریلی پر شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پرامن احتجاج کا راستہ روک کر کرپشن چھپانے کی ناکام کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ قابل افسوس ہے۔ لیکن ہم اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ خیبرپختونخوا کی کرپٹ اور نااہل حکومت کا تعاقب جاری رکھیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے نہتے سیاسی کارکنوں پر تشدد کر کے بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔ اور خیبرپختونخوا میں صوبہ بچاؤ تحریک آج ہر شہری کی آواز بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ اور ہمارے کارکنان خیبرپختونخوا کی کرپٹ حکومت کا سامنا کرنے کو تیار ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت کا اصل فاشسٹ چہرہ خیبرپختونخوا کی عوام نے دیکھ لیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لاہورمیں سی سی ڈی کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

کوئٹہ میں بم دھماکہ

لاہورمیں سی سی ڈی کے دو مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک

ایک دن میں زلزلے کے چھ جھٹکے، کیا یہ کراچی کے لیے خطرے کی نئی گھنٹی ہے؟

’جھوٹ سے سچ نہیں چھپایا جا سکتا‘، پاکستان کا انڈین قیادت کے بیانات پر سخت ردعمل

کراچی میں موٹرسائیکل سوار نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم گرفتار

پاکستان میں عیدالاضحٰی کی چار تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

نوجوان پرتشدد کرنیوالا ملزم پولیس حراست میں

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا

ترقیاتی بجٹ میں مسلسل کمی کے باعث غیرضروری منصوبے بند کیے، احسن اقبال

عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے، سلمان اکرم راجہ

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے نکل آئے

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ، پولیس ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی

پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی