پاکستان کی خاطر گیو اینڈ ٹیک کیلئے تیار ہوں، عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر گیو اینڈ ٹیک کیلئے تیار ہوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضع کیا ہے کہ کوئی Give اینڈ ٹیک نہیں ہے، بانی نے کہا ہے میرے دروازے کھلے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلئے کھلے ہیں۔بانی نے کہا ہے پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، بانی نے کہا ہے پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں، بانی نے کہا ہے میں صرف انصاف چاہتا ہوں میرے کیسز جلد سے جلد سنے جائیں۔بانی نے کہا ہے احتجاجی تحریک کا اعلان ہوچکا ہے پانچ چھ دن میں لائحہ عمل دینگے، علیمہ خان کے Give اینڈ take بیان پر بانی نے کہا پاکستان کی خاطر Give اینڈ ٹیک کیلئے تیار ہیں، بانی نے کہا اپنے لئے رعایت نہیں مانگ رہا مانگنی ہوتی تو بہت پہلے مانگ چکا ہوتا۔بانی نے کہا ہے پارٹی لیڈر شپ مومونٹ کیلئے تیار ہوجائیں، بانی نے کہا ہے اب میں برداشت نہیں کرونگا اگر کوئی سامنے نہ آیا، بانی کہا وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا۔ راولپنڈی بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں بنائی جانے والی چار رکنی سیاسی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار کردیااس کے علاوہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سیاسی کمیٹی کا نوٹیفکیشن دوبارہ جاری کرنے کی ہدایت کردی۔ بانی پی ٹی آئی نے سینیٹر علی ظفر کے ذریعے پارٹی لیڈر شپ کو پیغام بھجوا دیا، انہوں نے عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاسی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔سیاسی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب،احمد خان بچھر اور عثمان اکرم شامل تھے۔ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی رہنماوں نے عالیہ حمزہ کے اوپر بنائی جانے والی کمیٹی سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے پنجاب میں بنائی جانے والی کمیٹی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔بانی پی ٹی آئی نے سینٹر علی ظفر کو ہدایت کی کہ عالیہ حمزہ کو کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا جائے۔ بانی نے سینیٹر علی ظفر کی ڈیوٹی لگائی شمیم نقوی کو فیصلے سے آگاہ کیا جائے، جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سینیٹر علی ظفر، وکیل عالیہ حمزہ علی عمران اور وکیل فیصل چوہدری نے تصدیق کردی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

لاہورمیں سی سی ڈی کی کارروائی، 2 ڈاکو ہلاک

بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

کوئٹہ میں بم دھماکہ

لاہورمیں سی سی ڈی کے دو مبینہ مقابلوں میں 2 ڈاکو ہلاک

ایک دن میں زلزلے کے چھ جھٹکے، کیا یہ کراچی کے لیے خطرے کی نئی گھنٹی ہے؟

’جھوٹ سے سچ نہیں چھپایا جا سکتا‘، پاکستان کا انڈین قیادت کے بیانات پر سخت ردعمل

کراچی میں موٹرسائیکل سوار نوجوان پر تشدد، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملزم گرفتار

پاکستان میں عیدالاضحٰی کی چار تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

نوجوان پرتشدد کرنیوالا ملزم پولیس حراست میں

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا

ترقیاتی بجٹ میں مسلسل کمی کے باعث غیرضروری منصوبے بند کیے، احسن اقبال

عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے، سلمان اکرم راجہ

کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے نکل آئے

عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ، پولیس ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچ گئی

پی آئی اے نے مسافروں کو بڑی خوشخبری سنا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی