نو مئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو کتنا نقصان پہنچا؟ تفصیلات عدالت میں جمع


لاہور انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں نو مئی کے واقعات میں سرکاری املاک کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم نے جمع کروا دی ہیں۔ان دستاویزات میں نو مئی کے پرتشدد واقعات میں لاہور میں سیف سٹی، رینجرز اور پولیس کی املاک کو پہنچنے والے نقصان کا سرکاری تخمینہ درج ہے۔جوائنٹ انٹیروگیشن (جے آئی ٹی کی) اس رپورٹ کو مرکزی چالان کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔اردو نیوز کو دستیاب دستاویزات کے مطابق لاہور میں نو مئی کے پر تشدد واقعات میں کیمروں، سرکاری گاڑیوں اور ٹریفک سگنلز کی مد میں سرکاری املاک کو مجموعی طور پر دس کروڑ 68 لاکھ 7 ہزار نو سو کا نقصان پہنچا ہے۔دستاویزات کے مطابق لاہور میں پولیس اور رینجرز کی 21 گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ نو تھانوں کی حدود میں درجنوں سرکاری گاڑیاں توڑی گئیںسرکاری گاڑیوں کو 8 کروڑ 22 لاکھ 7ہزار 500 روپے کی مالیت کا نقصان پہنچا ہے۔جناح ہاؤس کے قریب رینجرز کے سنگل کیبن ڈالے سمیت بارہ گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ ٹریفک سگنلز اور آلات کو 53 لاکھ 5 ہزار کا نقصان پہنچایا گیا ہےدستاویزات میں کہا گیا ہے کہ نو مئی کے پر تشدد مظاہروں میں سیف سٹی کے کیمروں کو ایک کروڑ 41 لاکھ 37 ہزار500 روپے کا نقصان ہوا۔گرجا چوک کینٹ میں 25 لاکھ 62 ہزار 300 روپے مالیت کے کیمروں کو نقصان پہنچا، شیر پاؤ پل کے قریب 5 لاکھ 18 ہزار مالیت کے کیمروں کو نقصان پہنچا۔جبکہ قرطبہ چوک، جیل روڈ اور شالیمار چوک پر بھی 5لاکھ 18روپے کے سرکاری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔خیال رہے کہ نو مئی کے مقدمات میں فوجی عدالتیں 85 ملزمان سزائیں سنا چکی ہیں جن میں عمران خان کے بھانجے حسان نیازی بھی شامل ہیں۔حسان نیازی کو لاہور میں کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کے الزام میں دس سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ دیگر افراد کو لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، مردان، میانوالی، فیصل آباد، بنوں اور دیگر شہروں میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں دو سے دس سال قید بامشقت کی سزائیں سنائی گئیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

حکومت کا کراچی میں سندھ کا پہلا اسپیشل ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے تمام بقایاجات ادا کرے، علی امین گنڈاپور

مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنو گرافی کی ویڈیوز بنانے والا پور ا گینگ گرفتار

سابق چیئرمین نادرا سمیت 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ

آئی جی جیل خانہ جات کو فوری طورعہدے سے ہٹا دیا گیا

نوجوان پر تشدد: ملزم سلمان فاروقی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پاکستان کی کامیابی کیلئے بڑے اورکڑے فیصلے کرنے ہیں، وزیراعظم

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا ملزم 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں کیسے پکڑا گیا؟

اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے

پنجاب کابینہ کابینہ کا اجلاس، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری

’ایک کلک سے لاکھوں گئے‘، جعلی پروفائل بنا کر فراڈ کرنے والوں سے کیسے بچا جائے؟

خیبر پختونخوا میں شدت پسند تنظمیں حملوں کے لیے ڈرونز استعمال کر رہی ہیں؟

کراچی کی ملیر جیل سے 100 سے زیادہ قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی