بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری


حکومت نے بجلی صارفین کو اوور بلنگ جیسے اہم مسئلے سے نجات دلانے کے لیے "اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ" اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت صارفین خود اپنی میٹر ریڈنگ کر کے موبائل ایپ کے ذریعے متعلقہ ادارے کو بھیج سکیں گے۔ یہ اعلان قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ اسکیم کا باضابطہ اعلان وزیر اعظم جلد کریں گے۔اویس لغاری نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت نے بجلی صارفین کے لیے بڑے پیمانے پر سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔ 100 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی 56 فیصد سستی کی گئی ہے۔ 101 سے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کے لیے 48 فیصد رعایت دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سبسڈی صرف مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے اسے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے منسلک کیا جا رہا ہے، اور اس ڈیٹا کی درستگی پر بھی کام جاری ہے۔ اجلاس کے دوران بعض ارکان نے صارفین کو درپیش مسائل، خاص طور پر بجلی کی طویل بندش اور لائن لاسز پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔رکن جنید اکبر نے کہا کہ"ہم تعاون کرنے کو تیار ہیں، مگر نہ لائن لاسز کم ہو رہے ہیں اور نہ ہی صارف کو بجلی مل رہی ہے، کام یہ نہیں کرتے اور گالیاں ہمیں پڑتی ہیں۔"اجلاس میں نیپرا کے چیئرمین نے بجلی نرخوں سے متعلق بتایا کہ فی الحال بجلی کے نرخ میں کسی کمی کا امکان نہیں ہے۔ اس موقع پر سی ای او پیسکو نے دعویٰ کیا کہ ان کے علاقوں میں صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور آئندہ ماہ تک مزید بہتری آئے گی۔سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ صنعتی شعبے کو دی جانے والی رعایت کراس سبسڈی کے خاتمے کا نتیجہ ہے، اور زرعی شعبے کے لیے بھی جامع منصوبہ بندی جاری ہے۔ وفاقی حکومت کا دعویٰ ہے کہ آئی پی پیز کے مہنگے معاہدے ختم کر کے 3400 ارب روپے کا بوجھ عوام سے کم کیا جا چکا ہے، اور بجلی کو سستا کرنے کا سفر جاری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

حکومت کا کراچی میں سندھ کا پہلا اسپیشل ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے تمام بقایاجات ادا کرے، علی امین گنڈاپور

مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنو گرافی کی ویڈیوز بنانے والا پور ا گینگ گرفتار

سابق چیئرمین نادرا سمیت 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ

آئی جی جیل خانہ جات کو فوری طورعہدے سے ہٹا دیا گیا

نوجوان پر تشدد: ملزم سلمان فاروقی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پاکستان کی کامیابی کیلئے بڑے اورکڑے فیصلے کرنے ہیں، وزیراعظم

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا ملزم 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں کیسے پکڑا گیا؟

اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے

پنجاب کابینہ کابینہ کا اجلاس، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری

’ایک کلک سے لاکھوں گئے‘، جعلی پروفائل بنا کر فراڈ کرنے والوں سے کیسے بچا جائے؟

خیبر پختونخوا میں شدت پسند تنظمیں حملوں کے لیے ڈرونز استعمال کر رہی ہیں؟

کراچی کی ملیر جیل سے 100 سے زیادہ قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی