پاکستان کا سرکاری سطح پر پہلے بٹ کوائن ریزرو کا اعلان، ’کرپٹو خطرہ نہیں موقع ہے‘


پاکستان نے سرکاری سطح پر پہلے سٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کر دیا ہے۔وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین اور کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے امریکہ میں ایک تقریب ’بٹ کوائن ویگاس 2025 ‘ میں یہ اعلان کیا۔بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی طور پر  شکریہ ادا کیا۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں جو ناصرف امن قائم کرتے ہیں اور حال ہی میں ہمارے خطے میں جنگ کی کشیدگی کو کم کیا۔ ناصرف یہ بلکہ انہوں نے حال ہی میں کرپٹو کو بھی بچایا۔ انہوں نے نہ صرف کرپٹو کو بچایا بلکہ اسے ایسی تحریک دی جس کی اسے ضرورت تھی۔‘بلال بن ثاقب  نے کہا کہ ’ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں طاقت چند لوگوں سے عوام میں منتقل ہوگی۔ میں اس موقعے پر امریکہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جو ایجادات میں ہمیشہ سب سے آگے ہوتا ہے۔ بٹ کوئن خطرہ نہیں بلکہ ایک موقع ہے، ایسا موقع جو آزادی اور خود مختاری دیتا ہے۔تقریب سے خطاب میں بلال بن ثاقب نے ایک قومی بٹ کوائن والٹ کے قیام کا بھی اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے مرحلے میں بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے دو ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی مختص کی ہے۔ان کے مطابق یہ بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز  خود مختار مائنرز، ٹیک کمپنیوں، اور بین الاقوامی بلاک چین فرمز کے لیے دروازے کھول رہا ہے۔پاکستان ڈیجیٹل اثاثہ جات اتھارٹی کے قیام کا  بھی اعلان کیا گیا تاکہ بلاک چین پر مبنی مالیاتی ڈھانچے کو ریگولیٹ کیا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

حکومت کا کراچی میں سندھ کا پہلا اسپیشل ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے تمام بقایاجات ادا کرے، علی امین گنڈاپور

مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنو گرافی کی ویڈیوز بنانے والا پور ا گینگ گرفتار

سابق چیئرمین نادرا سمیت 12 افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5 جون کو طلب کرنے کا فیصلہ

آئی جی جیل خانہ جات کو فوری طورعہدے سے ہٹا دیا گیا

نوجوان پر تشدد: ملزم سلمان فاروقی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پاکستان کی کامیابی کیلئے بڑے اورکڑے فیصلے کرنے ہیں، وزیراعظم

ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کا ملزم 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں کیسے پکڑا گیا؟

اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے اہم فیصلے

پنجاب کابینہ کابینہ کا اجلاس، چائلڈ پروٹیکشن پالیسی کی منظوری

’ایک کلک سے لاکھوں گئے‘، جعلی پروفائل بنا کر فراڈ کرنے والوں سے کیسے بچا جائے؟

خیبر پختونخوا میں شدت پسند تنظمیں حملوں کے لیے ڈرونز استعمال کر رہی ہیں؟

کراچی کی ملیر جیل سے 100 سے زیادہ قیدیوں کے فرار ہونے کی اطلاع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی