خیبرپختونخوا: سات شدت پسند ہلاک، چار فوجی اہلکار جان سے گئے


پاکستان آرمی کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ کارروائیوں میں سات شدت پسند ہلاک ہوئے، جبکہ لیفٹیننٹ سمیت چار فوجی اہلکار جان سے گئے۔جمعرات کو آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ’28 مئی 2025 کو صوبہ خیبرپختونخوا میں دو الگ آپریشنز میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سات خوارج مارے گئے۔‘مزید کہا گیا کہ ’28-29 مئی کی درمیانی شب ہندوستانی سپانسرڈ خوارج نے شمالی وزیرستان کے ضلع شوال کے عمومی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ اس کوشش کو سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا اور فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں چھ شدت پسند ہلاک ہوئے۔‘’تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لیفٹیننٹ دانیال اسماعیل (عمر: 24 سال، ساکن ضلع مردان) تین جوانوں سمیت جان سے گئے۔ تین سپاہیوں میں نائب صوبیدار کاشف رضا (عمر: 42 سال، ساکن ڈسٹرکٹ چکوال)، لانس نائیک فیاقت علی (عمر: 35 سال، رہائشی ڈسٹرکٹ ہری پور) اور سپاہی محمد حمید (عمر: 26 سال، ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد کا رہائشی) شامل ہیں۔‘ضلع چترال میں ہونے والے ایک اور مقابلے میں، سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے ایک شدت پسند کو ہلاک کیا۔پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ’علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی انڈین سپانسرڈ شدت پسند کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی عرب امارات کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

شدید گرمی کے بعد پاکستان کے مختلف علاقوں میں 13 سے 16 جون تک بارشوں کا امکان

سپریم کورٹ بارکا بڑا بیان، وفاقی بجٹ عوام کی مشکلات میں اضافے کا باعث ہے

اسلام آباد اے ایس ایف کی بڑی کاروائی، بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام

وزیراعظم شہباز شریف کا احمد آباد طیارہ حادثے پراظہارِافسوس

گلگت بلتستان: ملزم اور پولیس میں فائرنگ سے ہسپتال میں زیرِعلاج خاتون ہلاک، اہلکار گرفتار

’علی امین گنڈا پور کی نئی فریکوئنسی‘، اجمل جامی کا کالم

سندھ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

سی سی ٹی وی فوٹیج ’خاموش گواہ‘، نور مقدم قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری

پنجاب کابینہ کا بجٹ اجلاس 16 جون کو طلب،سمری منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی درخواست پر حکم امتناع جاری کر دیا

آئی ایم ایف کا بغیر منظوری 344 ارب 64 کروڑ روپے گرانٹس کے اجرا پر تحفظات کا اظہار

بلاول بھٹو کا بی بی سی کو انٹرویو: ’پاکستان کا مؤقف سچ پر مبنی ہے، امریکہ کو معلوم ہے ہم دہشتگرد گروہوں سے کیسے ڈیل کرتے ہیں‘

سندھ کے سرکاری استاد جو بچوں کو ’انٹرٹینمنٹ‘ سے تعلیم دیتے ہیں

نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھنے کا تحریری فیصلہ جاری، ویڈیو ثبوت قابل قبول قرار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی