
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مانسہرہ،بٹ گرام اور تورغر سمیت اپر ہزارہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں محسوس کیے گئے۔زلزلے کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔یاد رہے کہ گزشتہ رات ژوب اور اس کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جس کی زمین میں گہرائی 40 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز ژوب سے 60 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا۔