بیوی سے کیا تحفہ لینا پسند ہے؟ ہمایوں سعید کے جواب پر ماہرہ خان نے منہ پر ہاتھ رکھ لیا ! دیکھیں


’’شروع میں تو آپ اجازت مانگ رہے تھے اور اب بات کر رہے ہیں اعتماد کی۔‘‘ ہمایوں سعید حال ہی میں اپنی فلم "لوو گرو" کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں ماپرہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ جوڑی تقریباً دس سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئے گی، جس سے ان کے چاہنے والے بے حد پرجوش ہیں۔ فلم کی پروموشن کے دوران دونوں نے مختلف میڈیا چینلز اور صحافیوں سے بات چیت کی۔ ہمایوں سعید جو کہ اپنی اہلیہ ثمینہ ہمایوں سعید کے ساتھ ایک مضبوط جوڑے کے طور پر جانے جاتے ہیں، نے ایک حالیہ انٹرویو میں ایسی بات کہہ دی کہ ماہرہ خود بھی حیران رہ گئیں۔ ماہرہ خان نے کہا کہ انہیں تحفے میں چھوٹی چھوٹی چیزیں جیسے چُوڑیاں خوش کر دیتی ہیں، لیکن ہمایوں کا جواب کچھ اور ہی تھا۔ انہوں نے مذاقیہ انداز میں کہا، "مجھے صرف اجازت چاہیے۔ مجھے وہ اجازت چاہیے کہ میں جہاں جانا چاہوں جا سکوں کیونکہ آخر میں میں واپس آؤں گا۔" ماپرہ نے یہ بات سن کر دلچسپ انداز میں حیرت کا اظہار کیا اور مزاحیہ چہرے بنائے۔ اس کے بعد ایک اور سوال کے جواب میں ہمایوں نے کہا کہ تعلقات میں سب سے اہم چیز اعتماد ہے۔ اس پر ماپرہ نے کہا، ’’شروع میں تو آپ اجازت مانگ رہے تھے اور اب اعتماد کی بات کر رہے ہیں۔‘‘ ہمایوں نے پھر مسکراتے ہوئے کہا کہ انہیں اعتماد ہونا چاہیے کہ وہ کہیں نہیں جائیں گے۔ یہ بات چیت ہمایوں سعید کی شوخ اور چالاک شخصیت کو ظاہر کرتی ہے، جس کی وجہ سے ان کی اور ماپرہ کی جوڑی کی انفرادیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اور شائقین بھی ان کے آنے والے پروجیکٹ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

علی ظفرنیا گانا کب ریلیز کریں گے؟

منیب بٹ کا اونٹ کس کی وجہ سے بھاگا؟ وجہ بتانے کے ساتھ مداحوں سے اپیل بھی کردی

اداکار منیب بٹ پر قربانی سے پہلے بڑا دھچکا

قربانی کے لئے ایسی بات کہتے شرم آنی چاہئیے۔۔ آئی فون سے قربانی کے جانور کا موازنہ ! صارفین نے نعمان اعجاز کے لتے لے لئے

ماں کے جنازے کو واٹس ایپ پر دیکھا۔۔ ہمیشہ پاکستان مخالف بیان دینے والے عدنان سمیع ایک بار پھر مظلوم بن بیٹھے ! دیکھیں

ماضی کا سپر ہٹ شو ’عینک والا جن‘ ایچ ڈی میں جاری کردیا

ماہرہ خان کے عمر کے ساتھ ہونٹ چھوٹے کیوں ہو گئے؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف

مس ورلڈ کا تاج تھائی لینڈ کی حسینہ کے سر پر سج گیا

مس ورلڈ کا تاج تھائی لینڈ حسینہ کے سر پر سج گیا

تھائی لینڈ کی اوپل سُچاتا جنھوں نے انڈیا میں متنازع مِس ورلڈ مقابلہ جیتا: ’خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے، مقصد باقی رہتا ہے‘

یشما گل نے ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے دیا

فلم پروموشن کے دوران فرحان سعید شدید تنقید کی زد میں آگئے، وجہ کیا بنی؟

سیاست فلموں کے مقابلے میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے زیادہ مہربان ہے: کنگنا رناوت

’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید

کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی