سیاست فلموں کے مقابلے میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے زیادہ مہربان ہے: کنگنا رناوت


خواتین ادکاراؤں کے لیے اس موضوع پر بات کرنا کوئی نئی بات نہیں ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ فلم انڈسٹری میں ان کے لیے کردار بھی محدود ہو جاتے ہیں۔اس مرتبہ بالی وُڈ کی مشہور اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت نے اس حوالے سے بات کی ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق اداکارہ سے سیاست دان بننے والی کنگنا رناوت نے بڑھتی عمر کے تجربے پر روشنی ڈالی ہے اور اس بات کا اظہار کیا ہے کہ سیاست نے انہیں فلمی دنیا کے مقابلے میں زیادہ قبولیت بخشی ہے۔کنگنا رناوت کا عمر بڑھنے کا جشنکنگنا رناوت نے انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کیں جن میں وہ اپنے قدرتی گھنگریالے بالوں کے ساتھ نظر آئیں۔انہوں نے اپنی تصایر کے ساتھ لکھا کہ ’میری مسافر روحِ نے کبھی بڑھاپے سے خوف محسوس نہیں کیا لیکن جب میرے فلم کریو (ٹیم) نے میرے سفید بال دیکھے تو وہ گھبرا گئے اور ان کی رنگت چھپانے کے لیے انہوں نے مسکارا اور رنگین سپرے استعمال کیے۔‘39 سالہ کنگنا رناوت نے کہا کہ ’خوشی اس بات کی ہے کہ اب میں ایسی جگہ پر ہوں جہاں میری عمر رسیدہ شکل یا جسم میرا  کچھ بھی مجھ سے دور نہیں کرتے، عمر کا بڑھنا اپنے آپ میں ایک خوشی ہے۔‘انہوں نے فلمی دنیا اور سیاست کے تجربات کا موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ زیادہ سکون میں ہیں کیونکہ ان کی ظاہری شکل اب ان کی شناخت کا تعین نہیں کرتی۔کنگنا کا کہنا تھا کہ ’کیا آپ لوگ بھی سمجھتے ہیں کہ سیاست فلموں کے مقابلے میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے زیادہ مہربان ہے؟ میں تو یقیناً ایسا ہی سمجھتی ہوں، اس تصویر میں کوئی فلٹر استعمال نہیں ہوا، سب سے خوبصورت جگہ وہی ہے جہاں آپ جو ہیں، ویسا ہی آپ کو دیکھا جاتا ہے۔‘یاد رہے کہ کنگنا رناوت اس وقت انڈیا کی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے منڈی سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکنِ پارلیمان کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ وہ اپنے پارلیمانی تجربات کی جھلکیاں اکثر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔ان کی حال ہی میں فلم ’ایمرجنسی‘ ریلیز ہوئی تھی جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار نبھایا اور اس فلم کی ہدایت کاری بھی کی۔اگرچہ شائقین نے ان کی اداکاری کو سراہا لیکن فلم باکس آفس پر کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکی اور صرف 23 کروڑ 75 لاکھ انڈین روپے کا عالمی بزنس ہی کر سکی۔فلم کے نمایاں اداکاروں میں انوپم کھیر، ستیش کوشک، شریاس تلپدے، ماہیمہ چودھری اور ملند سومن شامل تھے، یہ فلم اب نیٹ فلکس پر دستیاب ہے۔رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت آئندہ ہالی وُڈ میں ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی، وہ امریکہ کے ایک پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’دی ایول‘ میں کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

علی ظفرنیا گانا کب ریلیز کریں گے؟

منیب بٹ کا اونٹ کس کی وجہ سے بھاگا؟ وجہ بتانے کے ساتھ مداحوں سے اپیل بھی کردی

اداکار منیب بٹ پر قربانی سے پہلے بڑا دھچکا

قربانی کے لئے ایسی بات کہتے شرم آنی چاہئیے۔۔ آئی فون سے قربانی کے جانور کا موازنہ ! صارفین نے نعمان اعجاز کے لتے لے لئے

ماں کے جنازے کو واٹس ایپ پر دیکھا۔۔ ہمیشہ پاکستان مخالف بیان دینے والے عدنان سمیع ایک بار پھر مظلوم بن بیٹھے ! دیکھیں

ماضی کا سپر ہٹ شو ’عینک والا جن‘ ایچ ڈی میں جاری کردیا

ماہرہ خان کے عمر کے ساتھ ہونٹ چھوٹے کیوں ہو گئے؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف

مس ورلڈ کا تاج تھائی لینڈ کی حسینہ کے سر پر سج گیا

مس ورلڈ کا تاج تھائی لینڈ حسینہ کے سر پر سج گیا

تھائی لینڈ کی اوپل سُچاتا جنھوں نے انڈیا میں متنازع مِس ورلڈ مقابلہ جیتا: ’خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے، مقصد باقی رہتا ہے‘

یشما گل نے ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے دیا

فلم پروموشن کے دوران فرحان سعید شدید تنقید کی زد میں آگئے، وجہ کیا بنی؟

سیاست فلموں کے مقابلے میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے زیادہ مہربان ہے: کنگنا رناوت

’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید

کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی