’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید


اداکار ہمایوں سعید نے ایک بار پھر کہا ہے کہ آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ میں انہوں نے سب سے زیادہ پیسے لگائے اور ان کی اب تک یہ مہنگی ترین فلم ہے۔ ہمایوں سعید نے گزشتہ ہفتے فلم کی پروموشن کے دوران بتایا تھا کہ فلم کی تیاری میں 25 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ ہوئی۔ اب انہوں نے ایک بار پھر فلم کے بجٹ اور اس کی ممکنہ کمائی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ فلم کی ان کی توقع سے دگنی کمائی کرے گی۔ماہرہ خان کے ہمراہ ایک انٹرویو میں ہمایوں سعید نے فلم انڈسٹری اور مستقبل میں فلمیں بنانے سے متعلق بھی بات کی۔ پروگرام کے دوران اداکار نے بتایا کہ اب حکومت پاکستان نے فلم سازوں کو معاونت کا منصوبہ تیار کرلیا ہے، چھوٹے فلم سازوں کو مالی سمیت دیگر معاملات میں معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ انہیں ابھی تک حکومت کی جانب سے کسی طرح کی کوئی معاونت نہیں ملی لیکن امید ہے کہ اگلی فلم بنانے تک انہیں بھی حکومت کی جانب سے مدد ملے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ اس بار انہوں نے دو سال بعد فلم بنائی ہے لیکن اب ان کا ارادہ ہے کہ وہ ہر سال کم سے کم ایک فلم ضرور بنائیں گے۔ہمایوں سعید نے ساتھ ہی کہا کہ اگر انہوں نے سال میں دو فلمیں بنائیں تو ایک فلم میں دوسرے اداکار کو کاسٹ کریں گے، ایک میں خود ہیرو آئیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر انہوں نے سال مین ایک ہی فلم بنائی تو اس کے ہیرو بھی خود ہی ہوں گے۔فلم کی ممکنہ کمائی اور بجٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر اداکار نے بتایا کہ ’لو گُرُو‘ ان کی مہنگی ترین فلم ہے، جس کی تیاری میں 25 کروڑ روپے سے زائد کی رقم لگی۔ ان کے مطابق فلم کی زیادہ تر شوٹنگ برطانیہ میں ہوئی ہے، جس وجہ سے اس کا بجٹ زیادہ ہوا، تاہم انہیں پوری امید ہے کہ فلم ان کی توقع سے دگنی کمائی کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی تمام فلموں نے ان کی توقع سے زیادہ کمائی کی، وہ جتنا سوچتے ہیں، اس سے زیادہ فلم کماتی ہے اور اس بار بھی ایسا ہی ہوگا۔ اداکار نے بتایا کہ پاکستان میں کم سینما ہونے کے باوجود ان کی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ نے 70 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کی اور اب ’لو گُرُو‘ اس سے زیادہ کمائی کرے گی۔انہوں نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ پر بھی بات کی اور کہا کہ فلم نے انتہائی شاندار ڈھائی سو کروڑ روپے تک کی کمائی کی جو کہ بے مثال کمائی ہے۔ ہمایوں سعید نے پاکستانی فلمی شائقین کی بھی تعریفیں کیں اور کہا کہ پاکستانی لوگ ایک ہی فلم بار بار بھی دیکھتے ہیں، جس وجہ سے ملکی فلموں کی کمائی زیادہ ہوتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

علی ظفرنیا گانا کب ریلیز کریں گے؟

منیب بٹ کا اونٹ کس کی وجہ سے بھاگا؟ وجہ بتانے کے ساتھ مداحوں سے اپیل بھی کردی

اداکار منیب بٹ پر قربانی سے پہلے بڑا دھچکا

قربانی کے لئے ایسی بات کہتے شرم آنی چاہئیے۔۔ آئی فون سے قربانی کے جانور کا موازنہ ! صارفین نے نعمان اعجاز کے لتے لے لئے

ماں کے جنازے کو واٹس ایپ پر دیکھا۔۔ ہمیشہ پاکستان مخالف بیان دینے والے عدنان سمیع ایک بار پھر مظلوم بن بیٹھے ! دیکھیں

ماضی کا سپر ہٹ شو ’عینک والا جن‘ ایچ ڈی میں جاری کردیا

ماہرہ خان کے عمر کے ساتھ ہونٹ چھوٹے کیوں ہو گئے؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف

مس ورلڈ کا تاج تھائی لینڈ کی حسینہ کے سر پر سج گیا

مس ورلڈ کا تاج تھائی لینڈ حسینہ کے سر پر سج گیا

تھائی لینڈ کی اوپل سُچاتا جنھوں نے انڈیا میں متنازع مِس ورلڈ مقابلہ جیتا: ’خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے، مقصد باقی رہتا ہے‘

یشما گل نے ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے دیا

فلم پروموشن کے دوران فرحان سعید شدید تنقید کی زد میں آگئے، وجہ کیا بنی؟

سیاست فلموں کے مقابلے میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے زیادہ مہربان ہے: کنگنا رناوت

’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید

کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی