گھر میں صرف ایک وقت کھانا پکتا تھا۔۔ بچپن میں یتیم ہونے والے نواز انجم اپنی کہانی سناتے ہوئے رو پڑے


’’ہم چار بہن بھائی تھے، دو بھائی اور دو بہنیں۔ میں نے صرف پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کی۔ میرے والد پہلے اس دنیا سے رخصت ہو گئے اور پھر کچھ عرصے بعد میری والدہ بھی چل بسیں، جب میری دونوں چھوٹی بہنیں گود کی تھیں۔ میں دن میں پینٹنگز کی دکان چلاتا تھا اور رات کو بہنوں کو فیڈر سے دودھ پلاتا، ان کے نیپیز بدلتا تھا۔ یہی میری زندگی تھی۔‘‘ پاکستان کے ہر دلعزیز فنکار نواز انجم، جنہیں عموماً ہنسی خوشی اور مزاحیہ کرداروں میں دیکھا جاتا ہے، حال ہی میں پروگرام ’’مذاق رات‘‘ میں اپنے دکھ بھری زندگی کی کہانی سناتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہو گئے۔ نواز انجم جو آج ایک کامیاب اداکار، ڈانسر، سنگر، مصور اور مصنف کے طور پر جانے جاتے ہیں، دراصل بچپن میں ایسے کٹھن حالات سے گزرے جن کا تصور بھی دل دہلا دیتا ہے۔ وہ صرف چودہ سال کے تھے جب ان کے والدین کا سایہ ان کے سر سے اٹھ گیا، اور معصوم بہنوں کی پرورش کا بوجھ ان کے کمزور کندھوں پر آن پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی مصوری کی دکان پر کام کرتے تھے اور ساتھ ساتھ بہنوں کی دیکھ بھال بھی کرتے۔ یہی وہ وقت تھا جب معروف فنکار محسن گلانی صاحب نے انہیں دکان پر دیکھا اور ان کی صلاحیت کو پہچان کر ریڈیو اسٹیشن لے گئے، جہاں سے ان کے فنکارانہ سفر کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ نواز انجم نے نم آنکھوں سے بتایا، ’’میری بہنیں آج بھی مجھے 'ابّو' کہتی ہیں، کیونکہ انہوں نے اپنے اصلی ماں باپ کو دیکھا ہی نہیں۔ میں ہی ان کے لیے سب کچھ تھا۔‘‘ ان کی قربانیوں کی ایک جھلک یہ بھی ہے کہ انہوں نے اپنی ایک بہن کی بیٹی کو اپنی بہو بنایا، اور خاندان کے رشتوں کو محبت سے باندھے رکھا۔ نواز انجم کی یہ کہانی صرف ایک فنکار کی جدوجہد نہیں، بلکہ ایک بھائی، باپ، اور سرپرست کے روپ میں جینے والے اس شخص کا عکس ہے، جس نے زندگی کے کٹھن موڑوں کو خندہ پیشانی سے قبول کیا، اور آج لاکھوں دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

علی ظفرنیا گانا کب ریلیز کریں گے؟

منیب بٹ کا اونٹ کس کی وجہ سے بھاگا؟ وجہ بتانے کے ساتھ مداحوں سے اپیل بھی کردی

اداکار منیب بٹ پر قربانی سے پہلے بڑا دھچکا

قربانی کے لئے ایسی بات کہتے شرم آنی چاہئیے۔۔ آئی فون سے قربانی کے جانور کا موازنہ ! صارفین نے نعمان اعجاز کے لتے لے لئے

ماں کے جنازے کو واٹس ایپ پر دیکھا۔۔ ہمیشہ پاکستان مخالف بیان دینے والے عدنان سمیع ایک بار پھر مظلوم بن بیٹھے ! دیکھیں

ماضی کا سپر ہٹ شو ’عینک والا جن‘ ایچ ڈی میں جاری کردیا

ماہرہ خان کے عمر کے ساتھ ہونٹ چھوٹے کیوں ہو گئے؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف

مس ورلڈ کا تاج تھائی لینڈ کی حسینہ کے سر پر سج گیا

مس ورلڈ کا تاج تھائی لینڈ حسینہ کے سر پر سج گیا

تھائی لینڈ کی اوپل سُچاتا جنھوں نے انڈیا میں متنازع مِس ورلڈ مقابلہ جیتا: ’خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے، مقصد باقی رہتا ہے‘

یشما گل نے ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے دیا

فلم پروموشن کے دوران فرحان سعید شدید تنقید کی زد میں آگئے، وجہ کیا بنی؟

سیاست فلموں کے مقابلے میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے زیادہ مہربان ہے: کنگنا رناوت

’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید

کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی