صبا فیصل کے شادی سے متعلق سنسنی خیز انکشافات


سینئر اداکارہ صبا فیصل نے نوبیاہتہ جوڑوں اور جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والی لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لڑکا ان کی خاطر اپنے والدین، بہن اور بھائیوں کو چھوڑ سکتا ہے، وہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر انہیں بھی چھوڑ سکتا ہے۔ صبا فیصل حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک مارننگ شو میں شریک ہوئیں، جہاں ایک سیگمنٹ میں انہوں نے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی لڑکیوں کو مفید تجاویز بھی دیں۔صبا فیصل نے جلد شادی کے بندھن میں بندھنے والی لڑکیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ان کے تجربے کے مطابق ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ لڑکے شادی کے بعد بدل جائیں۔وہ شادی کرنے کے باوجود اپنی والدین اور خصوصی طور پر ماں کی پسند اور ناپسند کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات رشتے میں بندھنے یا شادی کے فوری بعد کچھ وقت تک لڑکا اور لڑکی نئی نئی محبت میں بدل جائیں لیکن وہ چیز وقتی ہوتی ہے، مستقل ایسا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ شادی وہ لڈو ہوتا ہے، جو کھاتا ہے وہ بھی پچھتاتا ہے، جو نہیں کھاتا، وہ بھی پچھتاتا ہے، اس لیے دونوں لڑکے اور لڑکی کو محتاط ہوکر آگے بڑھنا چاہیے۔صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ہمارے سماج میں شادی صرف لڑکی اور لڑکے کے درمیان نہیں ہوتی بلکہ دو خاندانوں کے درمیان ہوتی ہے۔اس لیے لڑکے اور لڑکی پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ رشتے کو اچھی طرح آگے بڑھائیں۔انہوں نے بتایا کہ لڑکی شادی کے بعد ایک نئے گھر میں آتی ہے، اس لیے اسے دوسرے گھر کے ماحول کا علم نہیں ہوتا لیکن لڑکے کے اوپر ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔اسے اپنے گھر اور نئے شخص کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے، ایسے میں اگر کوئی مشکل پیش آجائے تو لڑکے کے لیے مصیبت بن جاتی ہے۔اداکارہ نے لڑکیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے شوہر کی جانب سے والدہ، بہنوں اور دیگر اہل خانہ کی عزت کرنے پر خود کو غیر محفوظ نہ سمجھیں۔اگر لڑکا اپنے اہل خانہ کی عزت کرتا ہوگا تو وہ بیوی کی بھی عزت کرے گا۔صبا فیصل نے کہا کہ جو لڑکا اپنے والدین، بہن اور بھائیوں کو بیوی کے لیے چھوڑ دے، وہ زندگی کے کسی بھی موڑ پر بیوی کو بھی چھوڑ سکتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

علی ظفرنیا گانا کب ریلیز کریں گے؟

منیب بٹ کا اونٹ کس کی وجہ سے بھاگا؟ وجہ بتانے کے ساتھ مداحوں سے اپیل بھی کردی

اداکار منیب بٹ پر قربانی سے پہلے بڑا دھچکا

قربانی کے لئے ایسی بات کہتے شرم آنی چاہئیے۔۔ آئی فون سے قربانی کے جانور کا موازنہ ! صارفین نے نعمان اعجاز کے لتے لے لئے

ماں کے جنازے کو واٹس ایپ پر دیکھا۔۔ ہمیشہ پاکستان مخالف بیان دینے والے عدنان سمیع ایک بار پھر مظلوم بن بیٹھے ! دیکھیں

ماضی کا سپر ہٹ شو ’عینک والا جن‘ ایچ ڈی میں جاری کردیا

ماہرہ خان کے عمر کے ساتھ ہونٹ چھوٹے کیوں ہو گئے؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف

مس ورلڈ کا تاج تھائی لینڈ کی حسینہ کے سر پر سج گیا

مس ورلڈ کا تاج تھائی لینڈ حسینہ کے سر پر سج گیا

تھائی لینڈ کی اوپل سُچاتا جنھوں نے انڈیا میں متنازع مِس ورلڈ مقابلہ جیتا: ’خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے، مقصد باقی رہتا ہے‘

یشما گل نے ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے دیا

فلم پروموشن کے دوران فرحان سعید شدید تنقید کی زد میں آگئے، وجہ کیا بنی؟

سیاست فلموں کے مقابلے میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے زیادہ مہربان ہے: کنگنا رناوت

’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید

کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی