باپ بھی اپنے بچوں کی یاد میں روز مرتا ہے۔۔ جاوید شیخ اور مومل شیخ نے طلاق کے مرد پر اثرات بیان کر دیے


"جب رشتہ ٹوٹتا ہے تو عورت کو سب سے زیادہ سہنا پڑتا ہے۔ مرد گھر سے باہر نکل جاتا ہے، کام اور دوستوں میں کھو جاتا ہے۔ لیکن عورت، وہ تنہا گھر سنبھالتی ہے، بچوں کی پرورش کرتی ہے، اور جذبات کا بوجھ بھی اسی پر آتا ہے۔" جاوید شیخ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے باوقار اور سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنی بیٹی مومل شیخ کے ساتھ ایک ٹی وی شو میں پہلی بار ذاتی زندگی کے ان کٹھن لمحات کا پردہ چاک کیا جو ان کی طلاق کے بعد ان کے خاندان نے جھیلے۔ شو میں اس باپ بیٹی نے نہ صرف علیحدگی کے بعد کے جذباتی طوفان کو بیان کیا بلکہ اس کا بچوں پر پڑنے والے دیرپا اثرات پر بھی کھل کر بات کی۔ جاوید شیخ نے نہایت سچائی سے اعتراف کیا کہ طلاق کا سب سے بڑا زخم عورت اور بچے سہتے ہیں، جبکہ مرد اکثر خود کو مصروفیات میں چھپا لیتے ہیں۔ لیکن یہی درد مومل نے ایک الگ زاویے سے بیان کیا۔ "ہم ہمیشہ ماں کے دکھ کو مانتے ہیں، مگر باپ کے سناٹے کو کون سنتا ہے؟ وہ بھی تو روز اپنے بچوں کے بغیر مرتا ہے۔" مومل شیخ مومل نے بتایا کہ کس طرح طلاق کے بعد معاشرہ صرف عورت کے احساسات کا ذکر کرتا ہے، جبکہ باپ کا دکھ کسی گوشے میں دفن ہو جاتا ہے۔ ان کے مطابق باپ بھی اپنے بچوں کے لیے ترستا ہے، مگر اس کی خاموشی کو جذبات نہیں سمجھا جاتا۔ وقت گزرنے کے ساتھ دونوں نے اپنے بکھرے رشتوں کو پھر سے جوڑنے کی کوشش کی۔ مومل کی شادی کے موقع پر جاوید شیخ ایک بار پھر اُس گھر کا حصہ بنے جس سے برسوں پہلے دور ہو چکے تھے۔ یہ لمحہ صرف ملاقات کا نہیں تھا، بلکہ ایک بکھرے خاندان کے دوبارہ قریب آنے کا آغاز بھی تھا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

علی ظفرنیا گانا کب ریلیز کریں گے؟

منیب بٹ کا اونٹ کس کی وجہ سے بھاگا؟ وجہ بتانے کے ساتھ مداحوں سے اپیل بھی کردی

اداکار منیب بٹ پر قربانی سے پہلے بڑا دھچکا

قربانی کے لئے ایسی بات کہتے شرم آنی چاہئیے۔۔ آئی فون سے قربانی کے جانور کا موازنہ ! صارفین نے نعمان اعجاز کے لتے لے لئے

ماں کے جنازے کو واٹس ایپ پر دیکھا۔۔ ہمیشہ پاکستان مخالف بیان دینے والے عدنان سمیع ایک بار پھر مظلوم بن بیٹھے ! دیکھیں

ماضی کا سپر ہٹ شو ’عینک والا جن‘ ایچ ڈی میں جاری کردیا

ماہرہ خان کے عمر کے ساتھ ہونٹ چھوٹے کیوں ہو گئے؟ اداکارہ کا حیران کن انکشاف

مس ورلڈ کا تاج تھائی لینڈ کی حسینہ کے سر پر سج گیا

مس ورلڈ کا تاج تھائی لینڈ حسینہ کے سر پر سج گیا

تھائی لینڈ کی اوپل سُچاتا جنھوں نے انڈیا میں متنازع مِس ورلڈ مقابلہ جیتا: ’خوبصورتی ختم ہو جاتی ہے، مقصد باقی رہتا ہے‘

یشما گل نے ہانیہ عامر کو شادی کا پیغام دے دیا

فلم پروموشن کے دوران فرحان سعید شدید تنقید کی زد میں آگئے، وجہ کیا بنی؟

سیاست فلموں کے مقابلے میں عمر رسیدہ خواتین کے لیے زیادہ مہربان ہے: کنگنا رناوت

’لو گُرُو‘ میری اب تک کی سب سے مہنگی فلم ہے، ہمایوں سعید

کرن اشفاق نے 15 کلو وزن کم کرنے کی وجہ بتا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی