میرے بھائی کو نہیں مارو۔۔ بااثر شخص کا گھر والوں کے سامنے شہری پر تشدد ! ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے کیا کیا؟


کراچی کے پوش علاقے خیابان اتحاد میں ایک لگژری گاڑی میں بیٹھے شخص کی جانب سے ایک عام شہری پر بہیمانہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کی شناخت کرلی ہے، تاہم وہ تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ، مزمل مہزور علی کے مطابق ملزم کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا، مگر دفتر بند پایا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نہ تو واقعے کی کوئی شکایت درج کروائی گئی ہے اور نہ ہی متاثرہ فیملی کا سراغ ملا ہے، تاہم ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Hamariweb (@hamariweb) سوشل میڈیا اطلاعات کے مطابق واقعہ سڑک پر تنازعے کی وجہ سے پیش آیا جبکہ اس دوران متاثرہ شخص کی بہن مسلسل ہاتھ جوڑ کر بھائی کو چھوڑنے کی درخواست کرتی رہی اور پورا خاندان شدید پریشان نظر آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور واقعے کی مکمل تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کوئی متاثرہ شخص یا عینی شاہد سامنے آنا چاہے تو وہ بلا جھجھک رابطہ کرے تاکہ انصاف کو یقینی بنایا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

آئی پی ایل فائنل: رائل چیلنجرز بنگلور چیمپئن بن گئی، ’وراٹ کوہلی نے خود کو لیڈر، فائٹر اور لیجنڈ ثابت کیا‘

وہ ملک جو نمک سے چلنے والی بیٹریاں استعمال کر کے الیکٹرک بائیکس کی دنیا پر راج کرنا چاہتا ہے

’سٹریٹجک ریزرو‘ یا مستقبل کی منصوبہ بندی: چین معاہدے کے باوجود افغانستان سے ’50 ارب ڈالر‘ کا تانبہ کیوں نہیں نکال رہا؟

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر روایتی ’معلومات کی جنگ‘ جس میں کم جونگ اُن کی برتری بڑھتی جا رہی ہے

ایک شخص کالے کپڑوں میں گھر آیا اور۔۔ ثنا یوسف کا قتل کس نے کیا؟ ماں نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

19ویں جھٹکے کی شدت 2.5 ریکارڈ۔۔ کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے؟ ماہرین کی رائے

ٹوٹے شیشے، گولیوں کے نشان اور 216 قیدیوں کا فرار: پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی کی ملیر جیل میں کیا ہوا؟

گھر چھوڑ کر چلے گئے۔۔ سلمان فاروقی کے تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی کون ہیں؟ نئے انکشافات

ثنا یوسف کے قتل کا ملزم فیصل آباد سے گرفتار: ’ملزم نے بار بار مسترد کیے جانے پر ثنا کو قتل کیا‘، آئی جی اسلام آباد کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ.. 1 تولہ سونا اب کتنے کا ہوگیا؟

زلزلے کی وجہ سے ملیر جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ۔۔ 300 قیدی فرار ! دیکھیں

تعلیم سے کاروبار تک

کیا معلوم تھا یہ آخری سالگرہ ہے۔۔ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل ! موت سے پہلے آخری ویڈیو وائرل

اسلام آباد پولیس کا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ: ’موبائل لوکیشن ٹریس کر کے فیصل آباد میں ملزم تک پہنچے‘

فرانس پر ایمیزون کے جنگلات کے بیچوں بیچ ’خطرناک قیدیوں کی کالونی‘ قائم کرنے کا الزام کیوں لگایا جا رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی