کراچی میں ایک ہی علاقے میں بار بار زلزلے کے جھٹکے کیوں محسوس کیے جا رہے ہیں؟ چیف میٹرولوجسٹ کا بیان سامنے آگیا


کراچی میں گزشتہ دنوں سے وقفے وقفے سے محسوس کیے جانے والے زلزلے کے جھٹکوں پر محکمہ موسمیات کے اعلیٰ ترین ماہر امیر حیدر نے اہم وضاحت جاری کی ہے۔ نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیف میٹرو لوجسٹ نے بتایا کہ ملیر، قائدآباد اور قریبی علاقوں میں کل شام سے اب تک زمین چار مرتبہ لرز چکی ہے۔ امیر حیدر کے مطابق، ان جھٹکوں میں سے کچھ کی حتمی رپورٹس تاحال زیر تکمیل ہیں، تاہم گزشتہ روز شام 5 بج کر 33 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ اسی رات ایک اور جھٹکا 1 بج کر 6 منٹ پر آیا جس کی شدت 3.2 اور گہرائی 12 کلومیٹر رہی، اور اس کا مرکز گڈاپ کے اطراف بتایا گیا ہے۔ چیف میٹرو لوجسٹ نے واضح کیا کہ ان حالیہ سرگرمیوں کا تعلق لانڈھی فالٹ زون سے ہے، جو کراچی کی متحرک فالٹ لائنز میں سے ایک ہے۔ ان کے مطابق، یہ جھٹکے کم شدت کے ہیں اور اس فالٹ لائن پر ماضی میں کسی بڑے زلزلے کی تاریخ موجود نہیں۔ تاہم شہر کے قریب ایک اور فالٹ لائن تھانہ بولا خان کے قریب بھی موجود ہے جو قدرتی طور پر سرگرم رہتی ہے۔ امیر حیدر کا کہنا تھا کہ کیرتھر رینج کے اطراف مین باؤنڈری لائن بھی واقع ہے، جہاں وقتاً فوقتاً درمیانے درجے کی زلزلہ خیزی نوٹ کی جاتی ہے۔ موجودہ فالٹ لائن کو نارمل سطح پر واپس آنے میں کچھ دن لگ سکتے ہیں، اور اس دوران مزید جھٹکوں کا آنا خارج از امکان نہیں۔ انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ خوفزدہ ہونے کے بجائے ہوشیار رہیں اور زلزلہ سے متعلق حفاظتی تدابیر پر عمل کریں، کیونکہ یہ سرگرمیاں قدرتی زمینی حرکات کا حصہ ہیں جن پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

آپریشن بلیو سٹار: پاکستان اور چین کی افواج سے جنگیں لڑنے والے شابیگ جنھوں نے گولڈن ٹیمپل کو انڈین فوجیوں کی ’قتل گاہ‘ میں بدل دیا

انڈیا اپنے ملک میں دہشت گردی کا لفظ مسلم اقلیتوں کی شناخت کو مسخ کرنے کے لیے استعمال کرتا ہے: بلاول بھٹو

آئی پی ایل فائنل: رائل چیلنجرز بنگلور چیمپئن بن گئی، ’وراٹ کوہلی نے خود کو لیڈر، فائٹر اور لیجنڈ ثابت کیا‘

وہ ملک جو نمک سے چلنے والی بیٹریاں استعمال کر کے الیکٹرک بائیکس کی دنیا پر راج کرنا چاہتا ہے

’سٹریٹجک ریزرو‘ یا مستقبل کی منصوبہ بندی: چین معاہدے کے باوجود افغانستان سے ’50 ارب ڈالر‘ کا تانبہ کیوں نہیں نکال رہا؟

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر روایتی ’معلومات کی جنگ‘ جس میں کم جونگ اُن کی برتری بڑھتی جا رہی ہے

ایک شخص کالے کپڑوں میں گھر آیا اور۔۔ ثنا یوسف کا قتل کس نے کیا؟ ماں نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

19ویں جھٹکے کی شدت 2.5 ریکارڈ۔۔ کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے؟ ماہرین کی رائے

ٹوٹے شیشے، گولیوں کے نشان اور 216 قیدیوں کا فرار: پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی کی ملیر جیل میں کیا ہوا؟

گھر چھوڑ کر چلے گئے۔۔ سلمان فاروقی کے تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی کون ہیں؟ نئے انکشافات

ثنا یوسف کے قتل کا ملزم فیصل آباد سے گرفتار: ’ملزم نے بار بار مسترد کیے جانے پر ثنا کو قتل کیا‘، آئی جی اسلام آباد کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ.. 1 تولہ سونا اب کتنے کا ہوگیا؟

زلزلے کی وجہ سے ملیر جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ۔۔ 300 قیدی فرار ! دیکھیں

تعلیم سے کاروبار تک

کیا معلوم تھا یہ آخری سالگرہ ہے۔۔ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل ! موت سے پہلے آخری ویڈیو وائرل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی