شہری پر تشدد کرنے والا شخص کون نکلا؟ ساری تفصیلات سامنے آگئیں ! پولیس سے سخت کارروائی کا مطالبہ


کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں پیش آنے والا ایک دلخراش واقعہ سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا سبب بن رہا ہے، جہاں خیابان اتحاد میں ایک لگژری گاڑی میں سوار شخص نے دن دہاڑے ایک شہری پر بہیمانہ تشدد کیا، وہ بھی اس کی بہن کے سامنے جو ہاتھ جوڑ کر رحم کی فریاد کرتی رہی۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں، قانون شکنی پر ہر صورت کارروائی کی جائے گی، اور تشدد میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق جواب دہ بنایا جائے گا۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق حملہ آور کی شناخت سلمان فاروقی کے نام سے ہوئی ہے جو بائیونک فلمز کے نام سے چلنے والی ایک پروڈکشن کمپنی کا سربراہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سلمان فاروقی اور اس کے سکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر شہری پر تشدد کر کے قانون کو پامال کیا، اور اس وقت تحقیقات اس بات پر مرکوز ہیں کہ واقعہ کن حالات میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال متاثرہ خاندان کی جانب سے کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی گئی، بلکہ واقعے کی خبر انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے ملی۔ ملزم کے دفتر پر چھاپہ مارا گیا تو وہ بند ملا، تاہم اس کی گرفتاری کے لیے مختلف جگہوں پر کارروائیاں جاری ہیں جبکہ متاثرہ خاندان کو تلاش کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے۔ اس واقعے نے شہر کے باسیوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جہاں طاقت اور اثرورسوخ کا بے جا استعمال ایک بار پھر عدل کے نظام پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ یہ معاملہ اس بات کی کڑی یاد دہانی ہے کہ شہری تحفظ اور قانون کی بالادستی کو ہر حال میں یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

آئی پی ایل فائنل: رائل چیلنجرز بنگلور چیمپئن بن گئی، ’وراٹ کوہلی نے خود کو لیڈر، فائٹر اور لیجنڈ ثابت کیا‘

وہ ملک جو نمک سے چلنے والی بیٹریاں استعمال کر کے الیکٹرک بائیکس کی دنیا پر راج کرنا چاہتا ہے

’سٹریٹجک ریزرو‘ یا مستقبل کی منصوبہ بندی: چین معاہدے کے باوجود افغانستان سے ’50 ارب ڈالر‘ کا تانبہ کیوں نہیں نکال رہا؟

شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان غیر روایتی ’معلومات کی جنگ‘ جس میں کم جونگ اُن کی برتری بڑھتی جا رہی ہے

ایک شخص کالے کپڑوں میں گھر آیا اور۔۔ ثنا یوسف کا قتل کس نے کیا؟ ماں نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

19ویں جھٹکے کی شدت 2.5 ریکارڈ۔۔ کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ کب تک جاری رہ سکتا ہے؟ ماہرین کی رائے

ٹوٹے شیشے، گولیوں کے نشان اور 216 قیدیوں کا فرار: پیر اور منگل کی درمیانی شب کراچی کی ملیر جیل میں کیا ہوا؟

گھر چھوڑ کر چلے گئے۔۔ سلمان فاروقی کے تشدد کا نشانہ بننے والے بہن بھائی کون ہیں؟ نئے انکشافات

ثنا یوسف کے قتل کا ملزم فیصل آباد سے گرفتار: ’ملزم نے بار بار مسترد کیے جانے پر ثنا کو قتل کیا‘، آئی جی اسلام آباد کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ.. 1 تولہ سونا اب کتنے کا ہوگیا؟

زلزلے کی وجہ سے ملیر جیل کے بیرکس کی دیواروں میں دراڑ۔۔ 300 قیدی فرار ! دیکھیں

تعلیم سے کاروبار تک

کیا معلوم تھا یہ آخری سالگرہ ہے۔۔ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قتل ! موت سے پہلے آخری ویڈیو وائرل

اسلام آباد پولیس کا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ: ’موبائل لوکیشن ٹریس کر کے فیصل آباد میں ملزم تک پہنچے‘

فرانس پر ایمیزون کے جنگلات کے بیچوں بیچ ’خطرناک قیدیوں کی کالونی‘ قائم کرنے کا الزام کیوں لگایا جا رہا ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی