لاہور، ایس پی ڈولفن کا علی الصبح شہربھر کے ناکہ جات کا دورہ


ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران شہر بھر کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے علی الصبح ناکہ گجومتہ کا دورہ کیا اور ڈولفن جوانوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ سمیت سول لائن سیکٹر اور مختلف ناکہ جات کا معائنہ کیا۔ ایس پی ارسلان زاہد نے ماڈل ٹاؤن، سول لائن، مزنگ سمیت تمام اہم سیکٹرز کی ٹیموں کی چیکنگ کی اور ایلیٹ اور مجاہد اسکواڈ کے سیکیورٹی پوائنٹس کا بھی دورہ کیا، تاکہ عوامی تحفظ اور جرائم کی روک تھام کو مؤثر بنایا جا سکے۔ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ خواتین اور بچوں کو ہراسانی سے بچانے کے لیے ڈولفن اسکواڈ کا فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ (FPU) فیلڈ میں موجود ہے، جو چاند رات سے لے کر عید کے دنوں تک مختلف پارکس، تفریحی مقامات اور بازاروں میں گشت کر رہا ہے۔FPU کا مقصد شہریوں بالخصوص خواتین و بچوں کو فوری مدد اور تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ پُرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکیں۔ ایس پی ارسلان زاہد نے خبردار کیا کہ عید تعطیلات کے دوران ون ویلنگ، ہلڑبازی اور خواتین پر آوازیں کسنے جیسے اقدامات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈولفن، پی آر یو، ایف پی یو سمیت تمام فورسز کو ہدایت دی گئی ہے کہ قانون کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کریں۔ شہر بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سائنٹیفک بنیادوں پر ناکہ بندی کا مؤثر نظام ترتیب دیا گیا ہے، جہاں اشتہاری مجرمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔اہم شاہراؤں پر ایلیٹ فورس کے اسپیشل کمانڈوز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ڈولفن، پی آر یو اور ایف پی یو ٹیمیں اپنے جامع سیکیورٹی پلان کے تحت شہر بھر میں متحرک پٹرولنگ کر رہی ہیں۔ایس پی ارسلان زاہد نے شہریوں سے اپیل کی کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں تاکہ لاہور کو پرامن اور محفوظ رکھا جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران حمایت پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ: وزیراعظم

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں فائرنگ سے 36 فلسطینی ہلاک

بلوچستان میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں نو افراد ہلاک

مودی عالمی برادری اور اپنی عوام سے بھی مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، بلاول بھٹو

عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھرمیں صفائی آپریشن کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی پنجاب

پاکستان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر انڈیا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے: وزیراعظم

خیبر پختونخوا میں نان پروفیشنل ٹور آپریٹرز سیاحت کو کیسے نقصان پہنچا رہے ہیں؟

رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھنے کی دعوت

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عیدالاضحی اگلے مورچوں پرتعینات جوانوں کے ساتھ منائی، آئی ایس پی آر

چار مہینے میں پنجاب میں 58 ہزار سے زائد کومبنگ آپریشنز: یہ آپریشن ہے کیا، کیسے کیا جاتا ہے؟

مردان، گھرمیں گیس سلنڈر دھماکہ 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

فیصل آباد میں عید کے موقع پرافسوسناک واقعہ، دیرینہ دشمنی 3 زندگیاں نگل گئی

پاکستان میں مویشی خریداری پر جرمن سفیر کا دلچسپ ردِ عمل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو دو اہم ذمہ داریاں ملنے پر انڈیا میں تشویش کیوں؟

لاہور، ایس پی ڈولفن کا علی الصبح شہربھر کے ناکہ جات کا دورہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی