بلوچستان میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں نو افراد ہلاک


صوبہ بلوچستان میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سمیت تشدد کے مختلف واقعات میں نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جمعے کو بارکھان کے علاقے چوہڑ کوٹ میں قبائلی امن فورس اور کالعدم بلوچ مسلح تنظیم کے عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، اور فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چار ارکان مارے گئے۔ جس کی تصدیق حکام نے سنیچر کو کی ہے۔لاشوں کو سول ہسپتال رکھنی منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت ہو گئی ہے۔کیچ کے علاقے جالگی میں بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ لیویز کنٹرول تربت کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کیچ کے علاقے سرزکی سے لینڈ کروزر گاڑی میں عید پر رشتے داروں سے ملنے جا رہے تھے کہ راستے میں کچی سڑک پر نصب آئی ای ڈی کا نشانہ بن گئے۔دھماکے میں مرنے والوں کی شناخت محمد امین بلوچ اور نوید احمد بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں محمد امین کے دو بیٹے ارشاد اور ندیم احمد کے علاوہ لعل محمد اور عبدالواحد شامل ہیں۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ کے مطابق دھماکے میں تین سے چار کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ادھر کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت سے تقریباً 70 کلومیٹر دور بلیدہ مینا ناز کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار شخص کو قتل کر دیا جس کی شناخت عبداللہ بلوچ کے نام سے ہوئی۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔کیچ کی تحصیل تمپ میں نظر آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے عید کی نماز ادا کر کے گھر کی طرف جانے والے چار افراد پر فائرنگ کر دی جس سے محمد ایوب ہلاک جبکہ ان کا بیٹا عبدالباقی، دو ساتھی طیب اور 12 سالہ عبدالقدوس زخمی ہو گئے۔ جبکہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔کیچ کے علاقے جالگی میں بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)پنجگور میں پولیس تھانہ سٹی کی حدود میں کلی بونستان میں پنجگور کو تربت سے ملانے والی قومی شاہراہ پر سرکاری سکول کے ساتھ بم دھماکہ ہوا۔پنجگور سٹی پولیس کے مطابق دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ جائے وقوعہ سے پولیس کو تار، بیٹری اور آئی ای ڈی کے ٹکڑے ملے۔ ڈی ایس پی پنجگور پولیس امیر جان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد وسیم کے نام سے ہوئی ہے جو لیویز میں ملازم تھا۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ کے مطابق ملزم خود بم نصب کر رہا تھا کہ اس دوران بم پھٹنے سے اس کی موت ہو گئی۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران حمایت پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ: وزیراعظم

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں فائرنگ سے 36 فلسطینی ہلاک

بلوچستان میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں نو افراد ہلاک

مودی عالمی برادری اور اپنی عوام سے بھی مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، بلاول بھٹو

عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھرمیں صفائی آپریشن کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی پنجاب

پاکستان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر انڈیا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے: وزیراعظم

خیبر پختونخوا میں نان پروفیشنل ٹور آپریٹرز سیاحت کو کیسے نقصان پہنچا رہے ہیں؟

رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھنے کی دعوت

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عیدالاضحی اگلے مورچوں پرتعینات جوانوں کے ساتھ منائی، آئی ایس پی آر

چار مہینے میں پنجاب میں 58 ہزار سے زائد کومبنگ آپریشنز: یہ آپریشن ہے کیا، کیسے کیا جاتا ہے؟

مردان، گھرمیں گیس سلنڈر دھماکہ 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

فیصل آباد میں عید کے موقع پرافسوسناک واقعہ، دیرینہ دشمنی 3 زندگیاں نگل گئی

پاکستان میں مویشی خریداری پر جرمن سفیر کا دلچسپ ردِ عمل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو دو اہم ذمہ داریاں ملنے پر انڈیا میں تشویش کیوں؟

لاہور، ایس پی ڈولفن کا علی الصبح شہربھر کے ناکہ جات کا دورہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی