فیصل آباد میں عید کے موقع پرافسوسناک واقعہ، دیرینہ دشمنی 3 زندگیاں نگل گئی


عیدالاضحیٰ کے روز چک جھمرہ میں دیرینہ رنجش پر مبینہ طور پر تہرے قتل کی ہولناک واردات پیش آئی، جس میں تین افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے تھانہ جھمرہ کی حدود میں واقع 161 رب نیپالکہ میں صبح ساڑھے تین بجے پیش آیا۔ مقتولین کی شناخت محمد خان، تقی احمد اور محمد ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے، مقتولین کو مخالفین نے صبح ساڑھے تین بجے فائرنگ کر کے قتل کیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی مدینہ ڈویژن سعد ارشد، ڈی ایس پی نشاط آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ مقتولین کا مخالف فریق سے پرانا تنازع جاری تھا، اور حال ہی میں وہ ایک مقدمے سے بری ہو کر واپس آئے تھے۔پولیس نے مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران حمایت پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ: وزیراعظم

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں فائرنگ سے 36 فلسطینی ہلاک

بلوچستان میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں نو افراد ہلاک

مودی عالمی برادری اور اپنی عوام سے بھی مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، بلاول بھٹو

عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھرمیں صفائی آپریشن کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی پنجاب

پاکستان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر انڈیا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے: وزیراعظم

خیبر پختونخوا میں نان پروفیشنل ٹور آپریٹرز سیاحت کو کیسے نقصان پہنچا رہے ہیں؟

رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھنے کی دعوت

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عیدالاضحی اگلے مورچوں پرتعینات جوانوں کے ساتھ منائی، آئی ایس پی آر

چار مہینے میں پنجاب میں 58 ہزار سے زائد کومبنگ آپریشنز: یہ آپریشن ہے کیا، کیسے کیا جاتا ہے؟

مردان، گھرمیں گیس سلنڈر دھماکہ 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

فیصل آباد میں عید کے موقع پرافسوسناک واقعہ، دیرینہ دشمنی 3 زندگیاں نگل گئی

پاکستان میں مویشی خریداری پر جرمن سفیر کا دلچسپ ردِ عمل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو دو اہم ذمہ داریاں ملنے پر انڈیا میں تشویش کیوں؟

لاہور، ایس پی ڈولفن کا علی الصبح شہربھر کے ناکہ جات کا دورہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی