فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عیدالاضحی اگلے مورچوں پرتعینات جوانوں کے ساتھ منائی، آئی ایس پی آر


عیدالاضحیٰ کے موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور عید جوانوں کے ساتھ منائی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عیدالاضحی اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ منائی، ایل او سی پہنچنے پر کمانڈر راولپنڈی کور نے فیلڈ مارشل کا استقبال کیا۔آرمی چیف نے عیدالاضحیٰ کی نماز بھی جوانوں کے ساتھ اگلے مورچوں پر ادا کی، نماز عید کے بعد وطن کی ترقی و استحکام ،شہدا کے ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کو عید کی مبارکباد دی اور جوانوں کے عزم و حوصلے اور پیشہ وارانہ مہارتوں کو سراہا اور بلند حوصلے، غیرمعمولی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے افسروں اور جوانوں سے خطاب میں کہا کہ مورچوں پر اہلخانہ کے بغیر عید سب سے بڑا قومی فریضہ ہے۔آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے جرات مندانہ موثر جواب سے پاکستانی شہریوں کی جانوں کے ضیاع کا مناسب بدلہ لیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل نے مسلح افواج کی جنگی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اعادہ کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران حمایت پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ: وزیراعظم

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں فائرنگ سے 36 فلسطینی ہلاک

بلوچستان میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں نو افراد ہلاک

مودی عالمی برادری اور اپنی عوام سے بھی مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، بلاول بھٹو

عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھرمیں صفائی آپریشن کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی پنجاب

پاکستان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر انڈیا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے: وزیراعظم

خیبر پختونخوا میں نان پروفیشنل ٹور آپریٹرز سیاحت کو کیسے نقصان پہنچا رہے ہیں؟

رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھنے کی دعوت

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عیدالاضحی اگلے مورچوں پرتعینات جوانوں کے ساتھ منائی، آئی ایس پی آر

چار مہینے میں پنجاب میں 58 ہزار سے زائد کومبنگ آپریشنز: یہ آپریشن ہے کیا، کیسے کیا جاتا ہے؟

مردان، گھرمیں گیس سلنڈر دھماکہ 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

فیصل آباد میں عید کے موقع پرافسوسناک واقعہ، دیرینہ دشمنی 3 زندگیاں نگل گئی

پاکستان میں مویشی خریداری پر جرمن سفیر کا دلچسپ ردِ عمل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو دو اہم ذمہ داریاں ملنے پر انڈیا میں تشویش کیوں؟

لاہور، ایس پی ڈولفن کا علی الصبح شہربھر کے ناکہ جات کا دورہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی