عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھرمیں صفائی آپریشن کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی پنجاب


وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب بھر میں سب سے بڑا صفائی آپریشن زور و شور سے جاری ہے، ستھرا پنجاب کے ایک لاکھ 23 ہزار ورکرز صفائی آپریشن میں مصروف ہیں۔ انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔ جبکہ ذرائع کے مطابق مریم نواز نے مزید کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام بڑی تعداد میں سنتِ ابراہیمی کی ادایئگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں اور قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشوں کو ادھر اودھر قریبی کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں پر پھینک دیتے ہیں جس سے ماحول میں تعفن پھیلتا ہے جو ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے پنجاب بھر کے ڈپٹی کمیشنرز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے زور دیا کہ اپنے اپنے اضلاع میں صفائی کے ماحول کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب بھر میں سب سے بڑا صفائی آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔اس وقت ستھرا پنجاب آپریشن میں ایک لاکھ تیس ہزار ورکرز صفائی ستھرائی کے کاموں میں مصروف ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 23 ارب روپے مالیت کی مشینری صفائی مہم میں استعمال ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع کی نگرانی کنٹرول رومز اور سیف سٹی کیمروں سے کی جا رہی ہے، صفائی آپریشن کی قیادت وزیر بلدیات ذیشان رفیق کر رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

انڈیا کے ساتھ کشیدگی کے دوران حمایت پر عالمی رہنماؤں کا شکریہ: وزیراعظم

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں فائرنگ سے 36 فلسطینی ہلاک

بلوچستان میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں نو افراد ہلاک

مودی عالمی برادری اور اپنی عوام سے بھی مسلسل جھوٹ بول رہا ہے، بلاول بھٹو

عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھرمیں صفائی آپریشن کو یقینی بنایا جائے، وزیر اعلی پنجاب

پاکستان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر انڈیا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے: وزیراعظم

خیبر پختونخوا میں نان پروفیشنل ٹور آپریٹرز سیاحت کو کیسے نقصان پہنچا رہے ہیں؟

رانا ثنا اللہ کی پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو ایک ساتھ بیٹھنے کی دعوت

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عیدالاضحی اگلے مورچوں پرتعینات جوانوں کے ساتھ منائی، آئی ایس پی آر

چار مہینے میں پنجاب میں 58 ہزار سے زائد کومبنگ آپریشنز: یہ آپریشن ہے کیا، کیسے کیا جاتا ہے؟

مردان، گھرمیں گیس سلنڈر دھماکہ 6 افراد جاں بحق، 2 زخمی

فیصل آباد میں عید کے موقع پرافسوسناک واقعہ، دیرینہ دشمنی 3 زندگیاں نگل گئی

پاکستان میں مویشی خریداری پر جرمن سفیر کا دلچسپ ردِ عمل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کو دو اہم ذمہ داریاں ملنے پر انڈیا میں تشویش کیوں؟

لاہور، ایس پی ڈولفن کا علی الصبح شہربھر کے ناکہ جات کا دورہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی