
پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں کم از کم 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور احمد نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وفاقی حکومت مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت 50 ہزار روپے مقرر کرنے کا اعلان کرے۔ انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی (ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن) کی پنشن میں بھی 100 فیصد اضافہ کیا جائے۔ اور ریٹائرڈ صنعتی ملازمین کے لیے علاج کی سہولیات فراہم کی جائے۔چوہدری منظور احمد نے سرکاری اداروں کی نجکاری کی پالیسی کی بھی شدید مخالفت کی اور اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا۔