آیت اللہ خامنہ ای ہمارے نشانے پر ہیں: ترجمان اسرائیلی فوج کا بڑا انکشاف


اسرائیلی فوج کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معنی خیز انداز میں کہا کہ ہم نہیں بتانا چاہتے کہ آیت اللہ خامنہ ای ہمارا نشانہ ہیں۔ اسرائیلی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ اس بیان کے بعد خطے میں جاری کشیدگی ایک نئے خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کے تمام آپشنز زیر غور ہیں۔جب اسرائیلی فوج کے ترجمان ایفی ڈیفرین سے براہِ راست سوال کیا گیا کہ آیا آیت اللہ خامنہ ای اسرائیلی حملوں کا ہدف بن سکتے ہیں، تو انہوں نے اس کی نہ تصدیق کی اور نہ تردید اور معنی خیز انداز میں صرف اتنا کہا کہ نہیں بتانا چاہتے کہ آیت اللہ خامنہ ای ہمارا نشانہ ہیں۔ماضی میں اسرائیل حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کو بھی براہ راست نشانہ بنا کر شہید کر چکا ہے جس کے باعث اس بات کا خدشہ بڑھ گیا ہے کہ ایران کی اعلیٰ سیاسی قیادت بھی ممکنہ اہداف میں شامل ہو سکتی ہے۔ایران کی جانب سے فی الحال اس معاملے پر براہِ راست ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم ایرانی حکام متعدد مواقع پر خبردار کر چکے ہیں کہ قیادت کو نشانہ بنانے کی صورت میں فیصلہ کن اور تباہ کن جوابی کارروائی کی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

میں یہ کر سکتا ہوں، میں یہ نہیں کر سکتا: امریکی صدر کا ایران پر حملے کے حوالے سے سوال کا جواب

ایران اسرائیل تنازع: اسلام آباد کس حد تک تہران کی مدد کر سکتا ہے اور اس کے پاکستان پر کیا اثرات پڑ سکتے ہیں؟

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے پر شکریے کے لیے مدعو کیا تھا: صدر ٹرمپ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات جاری

عاصم منیر نے انڈیا کے ساتھ جنگ بندی میں نہایت مؤثر کردار ادا کیا: صدر ٹرمپ

’جنرل عاصم منیر کو جنگ روکنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا تھا، ایران کو پاکستان سے بہتر کوئی نہیں جانتا‘ ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا سن لے ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

جنگ بندی امریکہ نے نہیں کرائی، پاکستان نے سیز فائر کی درخواست کی تھی: نریندر مودی

اسرائیل-ایران تنازع؛ بھارت تہران کی حمایت کرنے میں ناکام

کیا امریکی صدر کا ’میڈ ان امریکہ‘ ٹرمپ موبائل بھی چین میں بنے گا؟

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج ظہرانے پر ملاقات طے

نریندرمودی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو

قتل کی دھمکیاں ملنے پر آیت اللہ خامنہ ای کا سخت بیان

سب سے ’طاقتور‘ امریکی بم جو ایرانی پہاڑوں میں چھپے ایٹمی بنکرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

تناؤ کے بعد ’تعلقات کی بحالی‘، نریندر مودی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی