امریکا سن لے ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، آیت اللہ سید علی خامنہ ای


ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے واضح کر دیا ہے کہ ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا امریکا جنگ میں شامل ہوا تو ناقابل تلافی نقصان ہو گا اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے جس کی اسے سزا ملے گی۔  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایران پر حملہ کرکے اسرائیل نے بڑی غلطی کردی، اسرائیل کو اس کے مجرمانہ اقدامات کی سزا ملے گی ایرانی عوام اپنے شہیدوں کا لہو کبھی نہیں بھولیں گے جو ایران کو جانتے ہیں ان کو پتاہے ہم دھمکیوں کا جواب کیسے دیتے ہیں۔اسرائیلی جارحیت کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے سرکاری ٹی وی پر قوم سے پہلی بار خطاب کرتے ہوئے امریکا پر واضح کیا کہ اگر امریکا نے فوجی کارروائی کی تو اس کے سنگین اور ناقابل تلافی نتائج ہوں گے امریکی صدر کی غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کی اپیل کو مسترد کرتے ہیں۔سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا کہ امن یا جنگ ایران پر مسلط نہیں کی جا سکتی‘ دانشمند لوگ جو ایران، ایرانی قوم اور اس کی تاریخ کو جانتے ہیں، وہ اس قوم سے دھمکی آمیز زبان میں کبھی بات نہیں کریں گے، کیونکہ ایرانی قوم ہتھیار نہیں ڈالے گی، دشمن مسلم ممالک میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کررہاہے۔ اسرائیل نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے جس کی اسے سزا ملے گی۔امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر سپریم لیڈر نے واضح کیا کہ جو لوگ ایران کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ایرانی دھمکیوں کا اچھے طریقے سے جواب دیتے ہیں اس سے قبل سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران دہشت گرد صیہونی ریاست کے خلاف بھرپور طاقت سے کارروائی کرے گا اور صیہونیوں سے بے رحمی برتی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو جنگ روکنے پر شکریے کے لیے مدعو کیا تھا: صدر ٹرمپ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات جاری

عاصم منیر نے انڈیا کے ساتھ جنگ بندی میں نہایت مؤثر کردار ادا کیا: صدر ٹرمپ

’جنرل عاصم منیر کو جنگ روکنے پر شکریہ ادا کرنے کے لیے مدعو کیا تھا، ایران کو پاکستان سے بہتر کوئی نہیں جانتا‘ ڈونلڈ ٹرمپ

امریکا سن لے ایران کبھی سرنڈر نہیں کرے گا، آیت اللہ سید علی خامنہ ای

جنگ بندی امریکہ نے نہیں کرائی، پاکستان نے سیز فائر کی درخواست کی تھی: نریندر مودی

اسرائیل-ایران تنازع؛ بھارت تہران کی حمایت کرنے میں ناکام

کیا امریکی صدر کا ’میڈ ان امریکہ‘ ٹرمپ موبائل بھی چین میں بنے گا؟

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آج ظہرانے پر ملاقات طے

نریندرمودی کی امریکی صدر ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو

قتل کی دھمکیاں ملنے پر آیت اللہ خامنہ ای کا سخت بیان

سب سے ’طاقتور‘ امریکی بم جو ایرانی پہاڑوں میں چھپے ایٹمی بنکرز کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے

تناؤ کے بعد ’تعلقات کی بحالی‘، نریندر مودی کی کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات

اسرائیل میں امریکی سفارتخانہ بند، امریکیوں کو شیلٹرز میں رہنے کی ہدایت

فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکی صدر کی ملاقات آج ہوگی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی