بلوچستان، پشین میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا


بلوچستان کے علاقے پشین میں 4.4 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا، زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوف زدہ ہوگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشین میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ری ایکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کا مرکز پشین سے 21 کلومیٹر جنوب مشرق کی جانب تھا، جب کہ گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔ اطلاعات کے مطابق فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ تاہم، زلزلے کے جھٹکوں سے پشین کے شہری خوفزدہ ہوگئے، بعض علاقوں میں لوگ گھروں سے نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 2.5 اور دوسرے زلزلے کی شدت 2.6 تھی اور ان کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے اطراف 40 کلو میٹر زیرِ زمین تھا، زلزلوں کے جھٹکوں کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کئی لوگ گھروں سے نکل آئے۔واضح رہے کہ یکم جون سے کراچی میں شروع ہونے والے زلزلوں کے جھٹکوں کی مجموعی تعداد اب 42 ہوچکی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بجٹ میں سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس، پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں نے تجویز مسترد کردی

صدر مملکت اور وزیراعظم کی اہم بیٹھک، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

بے نامی ایکٹ کے تحت بڑی کارروائی: اسلام آباد میں دو اہم پلاٹ بحق سرکار ضبط

'آپریشن بنیان مرصوص'میں طلبا و طالبات نے بھی کلیدی کردار ادا کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا گیا

حکومت کا ایران سے سفارتکاروں کو واپس بلانے پرغور

اسحاق ڈار اور اماراتی وزیرِ خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر میاں بیوی قتل

’اسرائیل ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں بند کرے‘، پاکستان سمیت 20 ممالک کا مطالبہ

بلوچستان، پشین میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہریوں نے کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا

ملکی کی معیشت میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار ہمیشہ فعال رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

چھوٹی گاڑیوں پر نیا ٹیکس، لوگوں کے لیے اب سستی گاڑی خریدنا خواب بنتا جا رہا ہے؟

20 جون کو ایرانی عوام کے ساتھ یوم یکجہتی منایا جائے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

پاکستان کا نیوکلیئر اور میزائل پروگرام اپنے دفاع کے لیے ہے: اسحاق ڈار

سپری 2025 رپورٹ اور ’خطرے کا نیا دور‘: جوہری ہتھیاروں میں اضافہ اور انڈیا کا نیا ’کینسٹرائزڈ‘ میزائل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی